۵۳ : سورة النجم
SURAH AN-NAJM (THE STAR)
This surah was revealed in Mecca and it has 62 verses. The reward for reciting this surah is ten times the number of believers and sinners combined. The reciter will lead a respectable and honourable life and people will love and respect him.
Writing this surah and keeping it at a taweez makes one courageous in front of the ruler and makes the ruler respect him. He also comes out victorious in debates and discussions.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful.
وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ(1)
(1) I swear by the star when it goes down.
(1) قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوٰىۚ(2)
(2) Your companion does not err, nor does he go astray;
(2) تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(3)
(3) Nor does he speak out of desire.
(3) اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْىٌ يُّوْحٰىۙ(4)
(4) It is naught but revelation that is revealed,
(4) اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے
عَلَّمَهٗ شَدِيْدُ الْقُوٰىۙ(5)
(5) The Lord of Mighty Power has taught him,
(5) اسے نہایت طاقت والے نے تعلیم دی ہے
ذُوْ مِرَّةٍؕ فَاسْتَوٰىۙ(6)
(6) The Lord of Strength; so he attained completion,
(6) وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا
وَهُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰى ؕ(7)
(7) And he is in the highest part of the horizon.
(7) جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ(8)
(8) Then he drew near, then he bowed
(8) پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ(9)
(9) So he was the measure of two bows or closer still.
(9) یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا
فَاَوْحٰۤى الٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ(10)
(10) And He revealed to His servant what He revealed.
(10) پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(11)
(11) The heart was not untrue in (making him see) what he saw.
(11) دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى(12)
(12) What! do you then dispute with him as to what he saw?
(12) کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے
وَلَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ(13)
(13) And certainly he saw him in another descent,
(13) اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(14)
(14) At the farthest lote-tree;
(14) سدرِالمنتہیٰ کے نزدیک
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ(15)
(15) Near which is the garden, the place to be resorted to.
(15) جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے
اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشٰىۙ(16)
(16) When that which covers covered the lote-tree;
(16) جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰى(17)
(17) The eye did not turn aside, nor did it exceed the limit.
(17) اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى(18)
(18) Certainly he saw of the greatest signs of his Lord.
(18) اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں
اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰىۙ(19)
(19) Have you then considered the Lat and the Uzza,
(19) کیا تم لوگوں نے لات اور عذٰی کو دیکھا ہے
وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(20)
(20) And Manat, the third, the last?
(20) اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْاُنْثٰى(21)
(21) What! for you the males and for Him the females!
(21) تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے لڑکیاں ہیں
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِيْزٰى(22)
(22) This indeed is an unjust division!
(22) یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے
اِنْ هِىَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍؕ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْاَنْفُسُۚ وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ(23)
(23) They are naught but names which you have named, you and your fathers; Allah has not sent for them any authority. They follow naught but conjecture and the low desires which (their) souls incline to; and certainly the guidance has come to them from their Lord.
(23) یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے - درحقیقت یہ لوگ صرف اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقینا ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى ۖ(24)
(24) Or shall man have what he wishes?
(24) کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَالْاُوْلٰى(25)
(25) Nay! for Allah is the hereafter and the former (life).
(25) بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے
وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِىْ شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ يَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ يَّشَآءُ وَيَرْضٰى(26)
(26) And how many an angel is there in the heavens whose intercession does not avail at all except after Allah has given permission to whom He pleases and chooses.
(26) اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا .... جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے .... اجازت نہ دے دے
اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ الْاُنْثٰى(27)
(27) Most surely they who do not believe in the hereafter name the angels with female names.
(27) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں
وَمَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍؕ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِىْ مِنَ الْحَقِّ شَيْئًاۚ(28)
(28) And they have no knowledge of it; they do not follow anything but conjecture, and surely conjecture does not avail against the truth at all.
(28) حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ۙ عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ اِلَّا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا ؕ(29)
(29) Therefore turn aside from him who turns his back upon Our reminder and does not desire anything but this world's life.
(29) لہذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں
ذٰ لِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى(30)
(30) That is their goal of knowledge; surely your Lord knows best him who goes astray from His path and He knows best him who follows the right direction.
(30) یہی ان کے علم کی انتہا ہے اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الْاَرْضِۙ لِيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى ۚ(31)
(31) And Allah's is what is in the heavens and what is in the earth, that He may reward those who do evil according to what they do, and (that) He may reward those who do good with goodness.
(31) اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے
اَلَّذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِىْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى(32)
(32) Those who keep aloof from the great sins and the indecencies but the passing idea; surely your Lord is liberal in forgiving. He knows you best when He brings you forth from the earth and when you are embryos in the wombs of your mothers; therefore do not attribute purity to your souls; He knows him best who guards (against evil).
(32) جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں (گناہان صغیرہ کے علاوہ) بیشک آپ کا پروردگار ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے
اَفَرَءَيْتَ الَّذِىْ تَوَلّٰىۙ(33)
(33) Have you then seen him who turns his back?
(33) کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا
وَاَعْطٰى قَلِيْلًا وَّاَكْدٰى(34)
(34) And gives a little and (then) withholds.
(34) اور تھوڑا سا راہ خدا میں دے کر بند کردیا
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرٰى(35)
(35) Has he the knowledge of the unseen so that he can see?
(35) کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے
اَمْ لَمْ يُنَبَّاْ بِمَا فِىْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ(36)
(36) Or, has he not been informed of what is in the scriptures of Musa?
(36) یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی
وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِىْ وَفّٰىٓ ۙ(37)
(37) And (of) Ibrahim who fulfilled (the commandments):
(37) یا ابراہیم علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ(38)
(38) That no bearer of burden shall bear the burden of another-
(38) کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے
وَاَنْ لَّيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ(39)
(39) And that man shall have nothing but what he strives for-
(39) اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے
وَاَنَّ سَعْيَهٗ سَوْفَ يُرٰى(40)
(40) And that his striving shall soon be seen-
(40) اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی
ثُمَّ يُجْزٰٮهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ(41)
(41) Then shall he be rewarded for it with the fullest reward-
(41) اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ(42)
(42) And that to your Lord is the goal-
(42) اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰىۙ(43)
(43) And that He it is Who makes (men) laugh and makes (them) weep;
(43) اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- رُلایا بھی ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْيَا ۙ(44)
(44) And that He it is Who causes death and gives life-
(44) اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰىۙ(45)
(45) And that He created pairs, the male and the female
(45) اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے
مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى(46)
(46) From the small seed when it is adapted
(46) اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے
وَاَنَّ عَلَيْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ(47)
(47) And that on Him is the bringing forth a second time;
(47) اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ(48)
(48) And that He it is Who enriches and gives to hold;
(48) اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ(49)
(49) And that He is the Lord of the Sirius;
(49) اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے
وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا۟ ۟الْٮئُوْلٰى ۙ(50)
(50) And that He did destroy the Ad of old
(50) اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے
وَثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ(51)
(51) And Samood, so He spared not
(51) اور قوم ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے
وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰىؕ(52)
(52) And the people of Nuh before; surely they were most unjust and inordinate;
(52) اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے
وَالْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ(53)
(53) And the overthrown cities did He overthrow,
(53) اور اسی نے قوم لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے
فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰىۚ(54)
(54) So there covered them that which covered.
(54) پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى(55)
(55) Which of your Lord's benefits will you then dispute about?
(55) اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو
هٰذَا نَذِيْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰٓى(56)
(56) This is a warner of the warners of old.
(56) بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے
اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ(57)
(57) The near event draws nigh.
(57) دیکھو قیامت قریب آگئی ہے
لَيْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ؕ(58)
(58) There shall be none besides Allah to remove it.
(58) اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِيْثِ تَعْجَبُوْنَۙ(59)
(59) Do you then wonder at this announcement?
(59) کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو
وَتَضْحَكُوْنَ وَلَا تَبْكُوْنَۙ(60)
(60) And will you laugh and not weep?
(60) اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو
وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ(61)
(61) While you are indulging in varieties.
(61) اور تم بالکل غافل ہو
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَاعْبُدُوْا ۩ (62)
(62) So make obeisance to Allah and serve (Him).
(62) ) اب سے غنیمت ہے( کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو