Juzz : 27

پارہ : ۲۷

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ‏(31)

(31) He said: What is your affair then, O apostles!

(31) ابراہیم علیھ السّلام نے کہا کہ اے فرشتو تمہیں کیا مہم درپیش ہے

قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِيْنَۙ‏(32)

(32) They said: Surely we are sent to a guilty people,

(32) انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِيْنٍۙ‏(33)

(33) That we may send down upon them stone of clay,

(33) تاکہ ان کے اوپر مٹی کے کھرنجے دار پتھر برسائیں

مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِيْنَ‏(34)

(34) Sent forth from your Lord for the extravagant.

(34) جن پر پروردگار کی طرف سے حد سے گزر جانے والوں کے لئے نشانی لگی ہوئی ہے

فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ‌ۚ‏(35)

(35) Then We brought forth such as were therein of the believers.

(35) پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا

فَمَا وَجَدْنَا فِيْهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِيْنَ‌ۚ‏(36)

(36) But We did not find therein save a (single) house of those who submitted (the Muslims).

(36) اور وہاں مسلمانوں کے ایک گھر کے علاوہ کسی کو پایا بھی نہیں

وَتَرَكْنَا فِيْهَاۤ اٰيَةً لِّلَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِيْمَؕ‏(37)

(37) And We left therein a sign for those who fear the painful punishment.

(37) اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی بھی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرنے والے ہیں

وَفِىْ مُوْسٰۤی اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ‏(38)

(38) And in Musa: When We sent him to Firon with clear authority.

(38) اور موسٰی علیھ السّلام کے واقعہ میں بھی ہماری نشانیاں ہیں جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلی ہوئی دلیل دے کر بھیجا

فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ‏(39)

(39) But he turned away with his forces and said: A magician or a mad man.

(39) تو اس نے لشکر کے دِم پر منہ موڑ لیا اور کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے

فَاَخَذْنٰهُ وَجُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِى الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيْمٌؕ‏(40)

(40) So We seized him and his hosts and hurled them into the sea and he was blamable.

(40) تو ہم نے اسے اور اس کی فوج کو گرفت میں لے کر دریا میں ڈال دیا اور وہ قابل ملامت تھا ہی

وَفِىْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيْحَ الْعَقِيْمَ‌ۚ‏(41)

(41) And in Ad: When We sent upon them the destructive wind.

(41) اور قوم عاد میں بھی ایک نشانی ہے جب ہم نے ان کی طرف بانجھ ہوا کو چلا دیا

مَا تَذَرُ مِنْ شَىْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِؕ‏(42)

(42) It did not leave aught on which it blew, but it made it like ashes.

(42) کہ جس چیز کے پاس سے گزر جاتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ریزہ ریزہ کردیتی تھی

وَفِىْ ثَمُوْدَ اِذْ قِيْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِيْنٍ‏(43)

(43) And in Samood: When it was said to them: Enjoy yourselves for a while.

(43) اور قوم ثمود میں بھی ایک نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تھوڑے دنوں مزے کرلو

فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ يَنْظُرُوْنَ‏(44)

(44) But they revolted against the commandment of their Lord, so the rumbling overtook them while they saw.

(44) تو ان لوگوں نے حکم خدا کی نافرمانی کی تو انہیں بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے

فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوْا مُنْتَصِرِيْنَۙ‏(45)

(45) So they were not able to rise up, nor could they defend themselves-

(45) پھر نہ وہ اٹھنے کے قابل تھے اور نہ مدد طلب کرنے کے لائق تھے

وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ‌ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ‏(46)

(46) And the people of Nuh before, surely they were a transgressing people.

(46) اور ان سے پہلے قوم نوح تھی کہ وہ تو سب ہی فاسق اور بدکار تھے

وَ السَّمَآءَ بَنَيْنٰهَا بِاَيْٮدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ‏(47)

(47) And the heaven, We raised it high with power, and most surely We are the makers of things ample.

(47) اور آسمان کو ہم نے اپنی طاقت سے بنایا ہے اور ہم ہی اسے وسعت دینے والے ہیں

وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ‏(48)

(48) And the earth, We have made it a wide extent; how well have We then spread (it) out.

(48) اور زمین کو ہم نے فرش کیا ہے تو ہم بہترین ہموار کرنے والے ہیں

وَمِنْ كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ‏(49)

(49) And of everything We have created pairs that you may be mindful.

(49) اور ہر شے میں سے ہم نے جوڑا بنایا ہے کہ شاید تم نصیحت حاصل کرسکو

فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ‌ؕ اِنِّىْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ‌ۚ‏(50)

(50) Therefore fly to Allah, surely I am a plain warner to you from Him.

(50) لہذا اب خدا کی طرف دوڑ پڑو کہ میں کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں

وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ‌ؕ اِنِّىْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ‌ۚ‏(51)

(51) And do not set up with Allah another god: surely I am a plain warner to you from Him.

(51) اور خبردار اس کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا نہ بنانا کہ میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں

كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ‌ۚ‏(52)

(52) Thus there did not come to those before them an apostle but they said: A magician or a mad man.

(52) اسی طرح ان سے پہلے کسی قوم کے پاس کوئی رسول نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ یہ جادوگر ہے یا دیوانہ

اَتَوَاصَوْا بِهٖ‌ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ‌ۚ‏(53)

(53) Have they charged each other with this? Nay! they are an inordinate people.

(53) کیا انہوں نے ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کی ہے - نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ‏(54)

(54) Then turn your back upon them for you are not to blame;

(54) لہٰذا آپ ان سے منہ موڑ لیں پھر آپ پر کوئی الزام نہیں ہے

وَّذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ‏(55)

(55) And continue to remind, for surely the reminder profits the believers.

(55) اور یاد دہانی بہرحال کراتے رہے کہ یاد دہانی صاحبانِ ایمان کے حق میں مفید ہوتی ہے

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ‏(56)

(56) And I have not created the jinn and the men except that they should serve Me.

(56) اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے

مَاۤ اُرِيْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّمَاۤ اُرِيْدُ اَنْ يُّطْعِمُوْنِ‏(57)

(57) I do not desire from them any sustenance and I do not desire that they should feed Me.

(57) میں ان سے نہ رزق کا طلبگار ہوں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ یہ مجھے کچھ کھلائیں

اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ‏(58)

(58) Surely Allah is the Bestower of sustenance, the Lord of Power, the Strong.

(58) بیشک رزق دینے والا, صاحبِ قوت اور زبردست صرف اللہ ہے

فَاِنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُوْنِ‏(59)

(59) So surely those who are unjust shall have a portion like the portion of their companions, therefore let them not ask Me to hasten on.

(59) پھر ان ظالمین کے لئے بھی ویسے ہی نتائج ہیں جیسے ان کے اصحاب کے لئے تھے لہذا یہ جلدی نہ کریں

فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ يَّوْمِهِمُ الَّذِىْ يُوْعَدُوْنَ‏(60)

(60) Therefore woe to those who disbelieve because of their day which they are threatened with.

(60) پھر کفار کے لئے اس دن ویل اور عذاب ہے جس دن کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے

SURAH AT-TUR (THE MOUNTAIN)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالطُّوْرِۙ‏(1)

(1) I swear by the Mountain,

(1) طور کی قسم

وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ‏(2)

(2) And the Book written

(2) اور لکھی ہوئی کتاب کی قسم

فِىْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ‏(3)

(3) In an outstretched fine parchment,

(3) جو کشادہ اوراق میں ہے

وَالْبَيْتِ الْمَعْمُوْرِۙ‏(4)

(4) And the House (Kaaba) that is visited,

(4) اور بیت معمور کی قسم

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ‏(5)

(5) And the elevated canopy

(5) اور بلند چھت (آسمان) کی قسم

وَالْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ‏(6)

(6) And the swollen sea

(6) اور بھڑکتے ہوئے سمندر کی قسم

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لوَاقِعٌ ۙ‏(7)

(7) Most surely the punishment of your Lord will come to pass;

(7) یقینا تمہارے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے

مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ‏(8)

(8) There shall be none to avert it;

(8) اور اس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے

يَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا ۙ‏(9)

(9) On the day when the heaven shall move from side to side

(9) جس دن آسمان باقاعدہ چکر کھانے لگیں گے

وَّتَسِيْرُ الْجِبَالُ سَيْرًا ؕ‏(10)

(10) And the mountains shall pass away passing away (altogether).

(10) اور پہاڑ باقاعدہ حرکت میں آجائیں گے

فَوَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَۙ‏(11)

(11) So woe on that day to those who reject (the truth),

(11) پھر جھٹلانے والوں کے لئے عذاب اور بربادی ہی ہے

الَّذِيْنَ هُمْ فِىْ خَوْضٍ يَّلْعَبُوْنَ‌ۘ‏(12)

(12) Those who sport entering into vain discourses.

(12) جو محلات میں پڑے کھیل تماشہ کررہے ہیں

يَوْمَ يُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ‏(13)

(13) The day on which they shall be driven away to the fire of hell with violence.

(13) جس دن انہیں بھرپور طریقہ سے جہّنم میں دھکیل دیا جائے گا

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ‏(14)

(14) This is the fire which you used to give the lie to.

(14) یہی وہ جہّنم کی آگ ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے

اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ‌ۚ‏(15)

(15) Is it magic then or do you not see?

(15) آیا یہ جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا‌ۚ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ‌ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ‏(16)

(16) Enter into it, then bear (it) patiently, or do not bear (it) patiently, it is the same to you; you shall be requited only (for) what you did.

(16) اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ جَنّٰتٍ وَّنَعِيْمٍۙ‏(17)

(17) Surely those who guard (against evil) shall be in gardens and bliss

(17) بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور نعمتوں کے درمیان رہیں گے

فٰكِهِيْنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمْ رَبُّهُمْ‌ۚ وَوَقٰٮهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ‏(18)

(18) Rejoicing because of what their Lord gave them, and their Lord saved them from the punishment of the burning fire.

(18) جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِٓيْئًا ۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ‏(19)

(19) Eat and drink pleasantly for what you did,

(19) اب یہیں آرام سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دئیے تھے

مُتَّكِئِيْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ‌ ۚ وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ‏(20)

(20) Reclining on thrones set in lines, and We will unite them to large-eyed beautiful ones.

(20) وہ برابر سے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم ان کا جوڑا کشادہ چشم حوروں کو قرار دیں گے

وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِاِيْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَىْءٍ‌ؕ كُلُّ امْرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيْنٌ‏(21)

(21) And (as for) those who believe and their offspring follow them in faith, We will unite with them their offspring and We will not diminish to them aught of their work; every man is responsible for what he shall have wrought.

(21) اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا اتباع کیا تو ہم ان کی ذریت کو بھی ان ہی سے ملادیں گے اور کسی کے عمل میں سے ذرہ برابر بھی کم نہیں کریں گے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا گروی ہے

وَاَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ‏(22)

(22) And We will aid them with fruit and flesh such as they desire.

(22) اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے

يَتَنَازَعُوْنَ فِيْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِيْهَا وَلَا تَاْثِيْمٌ‏(23)

(23) They shall pass therein from one to another a cup wherein there shall be nothing vain nor any sin.

(23) وہ آپس میں جام شراب پر جھگڑا کریں گے لیکن وہاں کوئی لغویت اور گناہ نہ ہوگا

وَيَطُوْفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ‏(24)

(24) And round them shall go boys of theirs as if they were hidden pearls.

(24) اور ان کے گرد وہ نوجوان لڑکے چکر لگاتے ہوں گے جو پوشیدہ اور محتاط موتیوں جیسے حسین و جمیل ہوں گے

وَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ يَّتَسَآءَلُوْنَ‏(25)

(25) And some of them shall advance towards others questioning each other.

(25) اور پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال جواب کریں گے

قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِيْنَ‏(26)

(26) Saying: Surely we feared before on account of our families:

(26) کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ‏(27)

(27) But Allah has been gracious to us and He has saved us from the punishment of the hot wind:

(27) تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہّنم کی زہریلی ہوا سے بچالیا

اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ‌ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيْمُ‏(28)

(28) Surely we called upon Him before: Surely He is the Benign, the Merciful.

(28) ہم اس سے پہلے بھی اسی سے دعائیں کیا کرتے تھے کہ وہ یقینا وہ بڑا احسان کرنے والا اور مہربان ہے

فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍؕ‏(29)

(29) Therefore continue to remind, for by the grace of your Lord, you are not a soothsayer, or a madman.

(29) لہذا آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں - خدا کے فضل سے آپ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون

اَمْ يَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَيْبَ الْمَنُوْنِ‏(30)

(30) Or do they say: A poet, we wait for him the evil accidents of time.

(30) کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے اور ہم اس کے بارے میں حوادث زمانہ کا انتظار کررہے ہیں

قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ ؕ‏(31)

(31) Say: Wait, for surely I too with you am of those who wait.

(31) تو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں

اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَآ‌ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ‌ۚ‏(32)

(32) Nay! do their understandings bid them this? Or are they an inordinate people?

(32) کیا ان کی عقلیں یہ باتیں بتاتی ہیں یا یہ واقعا سرکش قوم ہیں

اَمْ يَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ‌ ۚ بَلْ لَّا يُؤْمِنُوْنَ‌ ۚ‏(33)

(33) Or do they say: He has forged it. Nay! they do not believe.

(33) یا یہ کہتے ہیں کہ نبی نے قرآن گڑھ لیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمان لانے والے ا نہیں ہیں

فَلْيَاْتُوْا بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَؕ‏(34)

(34) Then let them bring an announcement like it if they are truthful.

(34) اگر یہ اپنی بات میں سچے ہیں تو یہ بھی ایسا ہی کوئی کلام لے آئیں

اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ‏(35)

(35) Or were they created without there being anything, or are they the creators?

(35) کیا یہ بغیر کسی چیز کے ازخود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود ہی پیدا کرنے والے ہیں

اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ‌ۚ بَلْ لَّا يُوْقِنُوْنَؕ‏(36)

(36) Or did they create the heavens and the earth? Nay! they have no certainty.

(36) یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے - حقیقت یہ ہے کہ یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜيْطِرُوْنَؕ‏(37)

(37) Or have they the treasures of your Lord with them? Or have they been set in absolute authority?

(37) یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں

اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَّسْتَمِعُوْنَ فِيْهِ‌ ۚ فَلْيَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍؕ‏(38)

(38) Or have they the means by which they listen? Then let their listener bring a clear authority.

(38) یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ آسمان کی باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی واضح ثبوت لے آئے

اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَلَكُمُ الْبَنُوْنَؕ‏(39)

(39) Or has He daughters while you have sons?

(39) یا خدا کے لئے لڑکیاں ہیں اور تمہارے لئے لڑکے ہیں

اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ‏(40)

(40) Or do you ask them for a reward, so that they are overburdened by a debt?

(40) یا تم ان سے کوئی اجر رسالت مانگتے ہو کہ یہ اس کے بوجھ کے نیچے دبے جارہے ہیں

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُوْنَؕ‏(41)

(41) Or have they the unseen so that they write (it) down?

(41) یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ یہ اسے لکھ رہے ہیں

اَمْ يُرِيْدُوْنَ كَيْدًا‌ؕ فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِيْدُوْنَؕ‏(42)

(42) Or do they desire a war? But those who disbelieve shall be the vanquished ones in war.

(42) یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ‏(43)

(43) Or have they a god other than Allah? Glory be to Allah from what they set up (with Him).

(43) یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے

وَاِنْ يَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ‏(44)

(44) And if they should see a portion of the heaven coming down, they would say: Piled up clouds.

(44) اور یہ اگر آسمان کے ٹکڑوں کو گرتا ہوا بھی دیکھ لیں گے تو بھی کہیں گے یہ تو تہ بہ تہ بادل ہیں

فَذَرْهُمْ حَتّٰى يُلٰقُوْا يَوْمَهُمُ الَّذِىْ فِيْهِ يُصْعَقُوْنَۙ‏(45)

(45) Leave them then till they meet that day of theirs wherein they shall be made to swoon (with terror):

(45) تو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس دن بیہوش ہوجائیں گے

يَوْمَ لَا يُغْنِىْ عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَؕ‏(46)

(46) The day on which their struggle shall not avail them aught, nor shall they be helped.

(46) جس دن ان کی کوئی چال کام نہ آئے گی اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہوگا

وَاِنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ‏(47)

(47) And surely those who are unjust shall have a punishment besides that (in the world), but most of them do not know.

(47) اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت اس سے بے خبر ہے

وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَا‌ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِيْنَ تَقُوْمُۙ‏(48)

(48) And wait patiently for the Judgement of your Lord, for surely you are before Our eyes, and sing the praise of your Lord when you rise;

(48) آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں آپ ہماری نگاہ کے سامنے ہیں اور ہمیشہ قیام کرتے وقت اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہیں

وَمِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ‏(49)

(49) And in the night, give Him glory too, and at the setting of the stars.

(49) اور رات کے ایک حصّہ میں اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی تسبیحِ پروردگار کرتے رہیں

SURAH AN-NAJM (THE STAR)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ‏(1)

(1) I swear by the star when it goes down.

(1) قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوٰى‌ۚ‏(2)

(2) Your companion does not err, nor does he go astray;

(2) تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا

وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ‏(3)

(3) Nor does he speak out of desire.

(3) اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے

اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْىٌ يُّوْحٰىۙ‏(4)

(4) It is naught but revelation that is revealed,

(4) اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے

عَلَّمَهٗ شَدِيْدُ الْقُوٰىۙ‏(5)

(5) The Lord of Mighty Power has taught him,

(5) اسے نہایت طاقت والے نے تعلیم دی ہے

ذُوْ مِرَّةٍؕ فَاسْتَوٰىۙ‏(6)

(6) The Lord of Strength; so he attained completion,

(6) وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا

وَهُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰى ؕ‏(7)

(7) And he is in the highest part of the horizon.

(7) جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ‏(8)

(8) Then he drew near, then he bowed

(8) پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا

فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰى‌ۚ‏(9)

(9) So he was the measure of two bows or closer still.

(9) یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا

فَاَوْحٰۤى الٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ‏(10)

(10) And He revealed to His servant what He revealed.

(10) پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى‏(11)

(11) The heart was not untrue in (making him see) what he saw.

(11) دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا

اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى‏(12)

(12) What! do you then dispute with him as to what he saw?

(12) کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے

وَلَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ‏(13)

(13) And certainly he saw him in another descent,

(13) اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے

عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى‏(14)

(14) At the farthest lote-tree;

(14) سدرِالمنتہیٰ کے نزدیک

عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ‏(15)

(15) Near which is the garden, the place to be resorted to.

(15) جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے

اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشٰىۙ‏(16)

(16) When that which covers covered the lote-tree;

(16) جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰى‏(17)

(17) The eye did not turn aside, nor did it exceed the limit.

(17) اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی

لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى‏(18)

(18) Certainly he saw of the greatest signs of his Lord.

(18) اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں

اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰىۙ‏(19)

(19) Have you then considered the Lat and the Uzza,

(19) کیا تم لوگوں نے لات اور عذٰی کو دیکھا ہے

وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى‏(20)

(20) And Manat, the third, the last?

(20) اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے

اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْاُنْثٰى‏(21)

(21) What! for you the males and for Him the females!

(21) تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے لڑکیاں ہیں

تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِيْزٰى‏(22)

(22) This indeed is an unjust division!

(22) یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے

اِنْ هِىَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ‌ؕ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ‌ۚ وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ‏(23)

(23) They are naught but names which you have named, you and your fathers; Allah has not sent for them any authority. They follow naught but conjecture and the low desires which (their) souls incline to; and certainly the guidance has come to them from their Lord.

(23) یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے - درحقیقت یہ لوگ صرف اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقینا ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى   ۖ‏(24)

(24) Or shall man have what he wishes?

(24) کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے

فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَالْاُوْلٰى‏(25)

(25) Nay! for Allah is the hereafter and the former (life).

(25) بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے

وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِىْ شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ يَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ يَّشَآءُ وَيَرْضٰى‏(26)

(26) And how many an angel is there in the heavens whose intercession does not avail at all except after Allah has given permission to whom He pleases and chooses.

(26) اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا .... جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے .... اجازت نہ دے دے

اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ الْاُنْثٰى‏(27)

(27) Most surely they who do not believe in the hereafter name the angels with female names.

(27) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں

وَمَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ‌ؕ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ‌ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِىْ مِنَ الْحَقِّ شَيْئًاۚ‏(28)

(28) And they have no knowledge of it; they do not follow anything but conjecture, and surely conjecture does not avail against the truth at all.

(28) حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے

فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ۙ عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ اِلَّا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا ؕ‏(29)

(29) Therefore turn aside from him who turns his back upon Our reminder and does not desire anything but this world's life.

(29) لہذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں

ذٰ لِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ‌ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى‏(30)

(30) That is their goal of knowledge; surely your Lord knows best him who goes astray from His path and He knows best him who follows the right direction.

(30) یہی ان کے علم کی انتہا ہے اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے

وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الْاَرْضِۙ لِيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى‌ ۚ‏(31)

(31) And Allah's is what is in the heavens and what is in the earth, that He may reward those who do evil according to what they do, and (that) He may reward those who do good with goodness.

(31) اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے

اَلَّذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَالْفوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ‌ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِىْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ‌ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ‌ ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى‏(32)

(32) Those who keep aloof from the great sins and the indecencies but the passing idea; surely your Lord is liberal in forgiving. He knows you best when He brings you forth from the earth and when you are embryos in the wombs of your mothers; therefore do not attribute purity to your souls; He knows him best who guards (against evil).

(32) جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں (گناہان صغیرہ کے علاوہ) بیشک آپ کا پروردگار ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے

اَفَرَءَيْتَ الَّذِىْ تَوَلّٰىۙ‏(33)

(33) Have you then seen him who turns his back?

(33) کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا

وَاَعْطٰى قَلِيْلًا وَّاَكْدٰى‏(34)

(34) And gives a little and (then) withholds.

(34) اور تھوڑا سا راہ خدا میں دے کر بند کردیا

اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرٰى‏(35)

(35) Has he the knowledge of the unseen so that he can see?

(35) کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے

اَمْ لَمْ يُنَبَّاْ بِمَا فِىْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ‏(36)

(36) Or, has he not been informed of what is in the scriptures of Musa?

(36) یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی

وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِىْ وَفّٰىٓ  ۙ‏(37)

(37) And (of) Ibrahim who fulfilled (the commandments):

(37) یا ابراہیم علیھ السّلام کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے

اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ‏(38)

(38) That no bearer of burden shall bear the burden of another-

(38) کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے

وَاَنْ لَّيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ‏(39)

(39) And that man shall have nothing but what he strives for-

(39) اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے

وَاَنَّ سَعْيَهٗ سَوْفَ يُرٰى‏(40)

(40) And that his striving shall soon be seen-

(40) اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی

ثُمَّ يُجْزٰٮهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ‏(41)

(41) Then shall he be rewarded for it with the fullest reward-

(41) اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا

وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ‏(42)

(42) And that to your Lord is the goal-

(42) اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰىۙ‏(43)

(43) And that He it is Who makes (men) laugh and makes (them) weep;

(43) اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- رُلایا بھی ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْيَا ۙ‏(44)

(44) And that He it is Who causes death and gives life-

(44) اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے

وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰىۙ‏(45)

(45) And that He created pairs, the male and the female

(45) اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى‏(46)

(46) From the small seed when it is adapted

(46) اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے

وَاَنَّ عَلَيْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ‏(47)

(47) And that on Him is the bringing forth a second time;

(47) اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ‏(48)

(48) And that He it is Who enriches and gives to hold;

(48) اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ‏(49)

(49) And that He is the Lord of the Sirius;

(49) اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے

وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا۟ ۟الْٮئُوْلٰى ۙ‏(50)

(50) And that He did destroy the Ad of old

(50) اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے

وَثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ‏(51)

(51) And Samood, so He spared not

(51) اور قوم ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے

وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ‌ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰىؕ‏(52)

(52) And the people of Nuh before; surely they were most unjust and inordinate;

(52) اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے

وَالْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ‏(53)

(53) And the overthrown cities did He overthrow,

(53) اور اسی نے قوم لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے

فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰى‌ۚ‏(54)

(54) So there covered them that which covered.

(54) پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى‏(55)

(55) Which of your Lord's benefits will you then dispute about?

(55) اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو

هٰذَا نَذِيْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰٓى‏(56)

(56) This is a warner of the warners of old.

(56) بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے

اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُ‌ۚ‏(57)

(57) The near event draws nigh.

(57) دیکھو قیامت قریب آگئی ہے

لَيْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ؕ‏(58)

(58) There shall be none besides Allah to remove it.

(58) اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِيْثِ تَعْجَبُوْنَۙ‏(59)

(59) Do you then wonder at this announcement?

(59) کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو

وَتَضْحَكُوْنَ وَلَا تَبْكُوْنَۙ‏(60)

(60) And will you laugh and not weep?

(60) اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو

وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ‏(61)

(61) While you are indulging in varieties.

(61) اور تم بالکل غافل ہو

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَاعْبُدُوْا ۩‏(62)

(62) So make obeisance to Allah and serve (Him).

(62) ) اب سے غنیمت ہے( کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو

SURAH AL-QAMAR (THE MOON)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ‏(1)

(1) The hour drew nigh and the moon did rend asunder.

(1) قیامت قریب آگئی اور چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے

وَاِنْ يَّرَوْا اٰيَةً يُّعْرِضُوْا وَيَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ‏(2)

(2) And if they see a miracle they turn aside and say: Transient magic.

(2) اور یہ کوئی بھی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک مسلسل جادو ہے

وَكَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ‌ وَكُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ‏(3)

(3) And they call (it) a lie, and follow their low desires; and every affair has its appointed term.

(3) اور انہوں نے تکذیب کی اور اپنی خواہشات کا اتباع کیا اور ہر بات کی ایک منزل ہوا کرتی ہے

وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِيْهِ مُزْدَجَرٌۙ‏(4)

(4) And certainly some narratives have come to them wherein is prevention--

(4) یقینا ان کے پاس اتنی خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہ کا سامان موجود ہے

حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ‌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ‏(5)

(5) Consummate wisdom-- but warnings do not avail;

(5) انتہائی درجہ کی حکمت کی باتیں ہیں لیکن انہیں ڈرانے والی باتیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ‌ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَىْءٍ نُّكُرٍۙ‏(6)

(6) So turn (your) back on them (for) the day when the inviter shall invite them to a hard task,

(6) لہذا آپ ان سے منہ پھیر لیں جسن دن ایک بلانے والا (اسرافیل) انہیں ایک ناپسندہ امر کی طرف بلائے گا

خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ‏(7)

(7) Their eyes cast down, going forth from their graves as if they were scattered locusts,

(7) یہ نظریں جھکائے ہوئے قبروں سے اس طرح نکلیں گے جس طرح ٹڈیاں پھیلی ہوئی ہوں

مُّهْطِعِيْنَ اِلَى الدَّاعِ‌ؕ يَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ‏(8)

(8) Hastening to the inviter. The unbelievers shall say: This is a hard day.

(8) سب کسی بلانے والے کی طرف سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے اور کفار یہ کہہ رہے ہوں گے کہ آج کا دن بڑا سخت دن ہے

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَقَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّازْدُجِرَ‏(9)

(9) Before them the people of Nuh rejected, so they rejected Our servant and called (him) mad, and he was driven away.

(9) ان سے پہلے قوم نوح نے بھی تکذیب کی تھی کہ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہہ دیا کہ یہ دیوانہ ہے بلکہ اسے جھڑکا بھی گیا

فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّىْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ‏(10)

(10) Therefore he called upon his Lord: I am overcome, come Thou then to help.

(10) تو اس نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں میری مدد فرما

فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ ۖ‏(11)

(11) So We opened the gates of the cloud with water pouring

(11) تو ہم نے ایک موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیئے

وَّفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰٓى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ‌ۚ‏(12)

(12) And We made water to flow forth in the land in springs, so the water gathered together according to a measure already ordained.

(12) اور زمین سے بھی چشمے جاری کردیئے اور پھر دونوں پانی ایک خاص مقررہ مقصد کے لئے باہم مل گئے

وَحَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍۙ‏(13)

(13) And We bore him on that which was made of planks and nails

(13) اور ہم نے نوح علیھ السّلام کو تختوں اور کیلوں والی کشتی میں سوار کرلیا

تَجْرِىْ بِاَعْيُنِنَا‌ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ‏(14)

(14) Sailing, before Our eyes, a reward for him who was denied.

(14) جو ہماری نگاہ کے سامنے چل رہی تھی اور یہ اس بندے کی جزاء تھی جس کا انکار کیا گیا تھا

وَلَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰيَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ‏(15)

(15) And certainly We left it as a sign, but is there anyone who

(15) اور ہم نے اسے ایک نشانی بناکر چھوڑ دیا ہے تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِىْ وَنُذُرِ‏(16)

(16) How (great) was then My punishment and My warning!

(16) پھر ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ‏(17)

(17) And certainly We have made the Quran easy for remembrance, but is there anyone who will mind?

(17) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِىْ وَنُذُرِ‏(18)

(18) Ad treated (the truth) as a lie, so how (great) was My punishment and My warning!

(18) اور قوم عاد نے بھی تکذیب کی تو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيْحًا صَرْصَرًا فِىْ يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ‏(19)

(19) Surely We sent on them a tornado in a day of bitter ill-luck

(19) ہم نے ان کی اوپر تیز و تند آندھی بھیج دی ایک مسلسل نحوست والے منحوس دن میں

تَنْزِعُ النَّاسَۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ‏(20)

(20) Tearing men away as if they were the trunks of palm-trees torn up.

(20) جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھالیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِىْ وَنُذُرِ‏(21)

(21) How (great) was then My punishment and My warning!

(21) پھر دیکھو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ‏(22)

(22) And certainly We have made the Quran easy for remembrance, but is there anyone who will mind?

(22) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ‏(23)

(23) Samood rejected the warning.

(23) اور ثمود نے بھی پیغمبروں علیھ السّلام کو جھٹلایا

فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِىْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ‏(24)

(24) So they said: What! a single mortal from among us! Shall we follow him? Most surely we shall in that case be in sure error and distress:

(24) اور کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک شخص کا اتباع کرلیں اس طرح تو ہم گمراہی اور دیوانگی کا شکار ہوجائیں گے

ءَاُلْقِىَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنْۢ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ‏(25)

(25) Has the reminder been made to light upon him from among us? Nay! he is an insolent liar!

(25) کیا ہم سب کے درمیان ذکر صرف اسی پر نازل ہوا ہے درحقیقت یہ جھوٹا ہے اور بڑائی کا طلبگار ہے

سَيَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ‏(26)

(26) Tomorrow shall they know who is the liar, the insolent one.

(26) تو عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے

اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ‏(27)

(27) Surely We are going to send the she-camel as a trial for them; therefore watch them and have patience.

(27) ہم ان کے امتحان کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں لہذا تم اس کا انتظار کرو اور صبر سے کام لو

وَنَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ‌ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ‏(28)

(28) And inform them that the water is shared between them; every share of the water shall be regulated.

(28) اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ‏(29)

(29) But they called their companion, so he took (the sword) and slew (her).

(29) تو ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی اور اس نے اونٹنی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ دیں

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِىْ وَنُذُرِ‏(30)

(30) How (great) was then My punishment and My warning!

(30) پھر سب نے دیکھا کہ ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِيْمِ الْمُحْتَظِرِ‏(31)

(31) Surely We sent upon them a single cry, so they were like the dry fragments of trees which the maker of an enclosure collects.

(31) ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ‏(32)

(32) And certainly We have made the Quran easy for remembrance, but is there anyone who will mind?

(32) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍ ۢ بِالنُّذُرِ‏(33)

(33) The people of Lut treated the warning. as a lie.

(33) اور قوم لوط نے بھی پیغمبروں علیھ السّلام کو جھٹلایا

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ‌ؕ نَّجَّيْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ‏(34)

(34) Surely We sent upon them a stonestorm, except Lut's followers; We saved them a little before daybreak,

(34) تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچالیا

نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا‌ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِىْ مَنْ شَكَرَ‏(35)

(35) A favor from Us; thus do We reward him who gives thanks.

(35) یہ ہماری ایک نعمت تھی اور اسی طرح ہم شکر گزار بندوں کو جزاءدیتے ہیں

وَلَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ‏(36)

(36) And certainly he warned them of Our violent seizure, but they obstinately disputed the warning.

(36) اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا لیکن ان لوگوں نے ڈرانے ہی میں شک کیا

وَلَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَيْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْيُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِىْ وَنُذُرِ‏(37)

(37) And certainly they endeavored to turn him from his guests, but We blinded their eyes; so taste My chastisement and My warning.

(37) اور ان سے مہمان کے بارے میں ناجائز مطالبات کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ اب عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ‌ ۚ‏(38)

(38) And certainly a lasting chastisement overtook them in the morning.

(38) اور ان کے اوپر صبح سویرے نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہوگیا

فَذُوْقُوْا عَذَابِىْ وَنُذُرِ‏(39)

(39) So taste My chastisement and My warning.

(39) کہ اب ہمارے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ‏(40)

(40) And certainly We have made the Quran easy for remembrance, but is there anyone who will mind?

(40) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

وَلَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ‌ۚ‏(41)

(41) And certainly the warning came to Firon's people.

(41) اور فرعون والوں تک بھی پیغمبر علیھ السّلام آئے

كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِيْزٍ مُّقْتَدِرٍ‏(42)

(42) They rejected all Our communications, so We overtook them after the manner of a Mighty, Powerful One.

(42) تو انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کا انکار کردیا تو ہم نے بھی ایک زبردست صاحب اقتدار کی طرح انہیں اپنی گرفت میں لے لیا

اَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِى الزُّبُرِ‌ۚ‏(43)

(43) Are the unbelievers of yours better than these, or is there an exemption for you in the scriptures?

(43) تو کیا تمہارے کفار ان سب سے بہتر ہیں یا ان کے لئے کتابوں میں کوئی معافی نامہ لکھ دیا گیا ہے

اَمْ يَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِيْعٌ مُّنْتَصِرٌ‏(44)

(44) Or do they say: We are a host allied together to help each other?

(44) یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے

سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ‏(45)

(45) Soon shall the hosts be routed, and they shall turn (their) backs.

(45) عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّ‏(46)

(46) Nay, the hour is their promised time, and the hour shall be most grievous and bitter.

(46) بلکہ ان کا موعد قیامت کا ہے اور قیامت انتہائی سخت اور تلخ حقیقت ہے

اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِىْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ‌ۘ‏(47)

(47) Surely the guilty are in error and distress.

(47) بیشک مجرمین گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں

يَوْمَ يُسْحَبُوْنَ فِى النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ‏(48)

(48) On the day when they shall be dragged upon their faces into the fire; taste the touch of hell.

(48) قیامت کے دن یہ آگ پر منہ کے بل کھینچے جائیں گے کہ اب جہنمّ کا مزہ چکھو

اِنَّا كُلَّ شَىْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ‏(49)

(49) Surely We have created everything according to a measure.

(49) بیشک ہم نے ہر شے کو ایک اندازہ کے مطابق پیدا کیا ہے

وَمَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۢ بِالْبَصَرِ‏(50)

(50) And Our command is but one, as the twinkling of an eye.

(50) اور ہمارا حکم پلک جھپکنے کی طرح کی ایک بات ہے

وَلَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ‏(51)

(51) And certainly We have already destroyed the likes of you, but is there anyone who will mind?

(51) اور ہم نے تمہارے ساتھیوں کو پہلے ہی ہلاک کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے

وَكُلُّ شَىْءٍ فَعَلُوْهُ فِى الزُّبُرِ‏(52)

(52) And everything they have done is in the writings.

(52) اور ان لوگوں نے جو کچھ بھی کیا ہے سب نامہ اعمال میں محفوظ ہے

وَ كُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْتَطَرٌ‏(53)

(53) And everything small and great is written down.

(53) اور ہر چھوٹا اور بڑا عمل اس میں درج کردیا گیا ہے

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ‏(54)

(54) Surely those who guard (against evil) shall be in gardens and rivers,

(54) بیشک صاحبان تقویٰ باغات اور نہروں کے درمیان ہوں گے

فِىْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيْكٍ مُّقْتَدِرٍ‏(55)

(55) In the seat of honor with a most Powerful King.

(55) اس پاکیزہ مقام پر جو صاحبِ اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں ہے

SURAH AR-RAHMAN (THE BENEFICENT)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلرَّحْمٰنُۙ‏(1)

(1) The Beneficent Allah,

(1) وہ خدا بڑا مہربان ہے

عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ‏(2)

(2) Taught the Quran.

(2) اس نے قرآن کی تعلیم دی ہے

خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ‏(3)

(3) He created man,

(3) انسان کو پیدا کیا ہے

عَلَّمَهُ الْبَيَانَ‏(4)

(4) Taught him the mode of expression.

(4) اور اسے بیان سکھایا ہے

اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ‏(5)

(5) The sun and the moon follow a reckoning.

(5) آفتاب و ماہتاب سب اسی کے مقرر کردہ حساب کے ساتھ چل رہے ہیں

وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ‏(6)

(6) And the herbs and the trees do prostrate (to Him).

(6) اور بوٹیاں بیلیں اور درخت سب اسی کا سجدہ کررہے ہیں

وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيْزَانَۙ‏(7)

(7) And the heaven, He raised it high, and He made the balance

(7) اس نے آسمان کو بلند کیا ہے اور انصاف کی ترازو قائم کی ہے

اَلَّا تَطْغَوْا فِى الْمِيْزَانِ‏(8)

(8) That you may not be inordinate in respect of the measure.

(8) تاکہ تم لوگ وزن میں حد سے تجاوز نہ کرو

وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيْزَانَ‏(9)

(9) And keep up the balance withequity and do not make the measure deficient.

(9) اور انصاف کے ساتھ وزن کو قائم کرو اور تولنے میں کم نہ تولو

وَالْاَرْضَ وَضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ‏(10)

(10) And the earth, He has set it for living creatures;

(10) اور اسی نے زمین کو انسانوں کے لئے وضع کیا ہے

فِيْهَا فَاكِهَةٌ  ۙ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ‌ ۖ‏(11)

(11) Therein is fruit and palms having sheathed clusters,

(11) اس میں میوے ہیں اور وہ کھجوریں ہیں جن کے خوشوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں

وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ‌ۚ‏(12)

(12) And the grain with (its) husk and fragrance.

(12) وہ دانے ہیں جن کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ہیں

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(13)

(13) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(13) اب تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ‏(14)

(14) He created man from dry clay like earthen vessels,

(14) اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے

وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ‌ۚ‏(15)

(15) And He created the jinn of a flame of fire.

(15) اور جنات کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(16)

(16) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(16) تو تم دونوں اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ‌ۚ‏(17)

(17) Lord of the East and Lord of the West.

(17) وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(18)

(18) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(18) پھر تم دونوں اپنی رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے

مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيٰنِۙ‏(19)

(19) He has made the two seas to flow freely (so that) they meet together:

(19) اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيٰنِ‌ۚ‏(20)

(20) Between them is a barrier which they cannot pass.

(20) ان کے درمیان حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(21)

(21) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(21) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ‌ۚ‏(22)

(22) There come forth from them pearls, both large and small.

(22) ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(23)

(23) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(23) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئٰتُ فِى الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ‌ۚ‏(24)

(24) And His are the ships reared aloft in the sea like mountains.

(24) اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(25)

(25) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(25) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ‌ ۚ‌ ۖ‏(26)

(26) Everyone on it must pass away.

(26) جو بھی روئے زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والے ہیں

وَّيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ‌ۚ‏(27)

(27) And there will endure for ever the person of your Lord, the Lord of glory and honor.

(27) صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(28)

(28) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(28) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يَسْئَلُهٗ مَنْ فِى السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ‌ؕ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِىْ شَاْنٍ‌ۚ‏(29)

(29) All those who are in the heavens and the earth ask of Him; every moment He is in a state (of glory).

(29) آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(30)

(30) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(30) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ‌ۚ‏(31)

(31) Soon will We apply Ourselves to you, O you two armies.

(31) اے دونوں گروہو ہم عنقریب ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(32)

(32) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(32) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا‌ؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ‌ۚ‏(33)

(33) O assembly of the jinn and the men! If you are able to pass through the regions of the heavens and the earth, then pass through; you cannot pass through but with authority.

(33) اے گروہ جن و انس اگر تم میں قدرت ہو کہ آسمان و زمین کے اطرف سے باہر نکل جاؤ تو نکل جاؤ مگر یاد رکھو کہ تم قوت اور غلبہ کے بغیر نہیں نکل سکتے ہو

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(34)

(34) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(34) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ‌ۚ‏(35)

(35) The flames of fire and smoke will be sent on you two, then you will not be able to defend yourselves.

(35) تمہارے اوپر آگ کا سبز شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم دونوں کسی طرح نہیں روک سکتے ہو

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(36)

(36) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(36) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ‌ۚ‏(37)

(37) And when the heaven is rent asunder, and then becomes red like red hide.

(37) پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(38)

(38) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(38) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّ‌ۚ‏(39)

(39) So on that day neither man nor jinni shall be asked about his sin.

(39) پھر اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(40)

(40) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(40) تو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِىْ وَ الْاَقْدَامِ‌ۚ‏(41)

(41) The guilty shall be recognized by their marks, so they shall be seized by the forelocks and the feet.

(41) مجرم افراد تو اپنی نشانی ہی سے پہچان لئے جائیں گے پھر پیشانی اور پیروں سے پکڑ لئے جائیں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(42)

(42) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(42) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىْ يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَ‌ۘ‏(43)

(43) This is the hell which the guilty called a lie.

(43) یہی وہ جہنّم ہے جس کا مجرمین انکار کررہے تھے

يَطُوْفُوْنَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيْمٍ اٰنٍ‌ۚ‏(44)

(44) Round about shall they go between it and hot, boiling water.

(44) اب اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگاتے پھریں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(45)

(45) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(45) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ‌ۚ‏(46)

(46) And for him who fears to stand before his Lord are two gardens.

(46) اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏(47)

(47) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(47) پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ‌ۚ‏(48)

(48) Having in them various kinds.

(48) اور دونوں باغات درختوں کی ٹہنیوں سے ہرے بھرے میوؤں سے لدے ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(49)

(49) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(49) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

فِيْهِمَا عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ‌ۚ‏(50)

(50) In both of them are two fountains flowing.

(50) ان دونوں میں دو چشمے بھی جاری ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(51)

(51) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(51) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ‌ۚ‏(52)

(52) In both of them are two pairs of every fruit.

(52) ان دونوں میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(53)

(53) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(53) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

مُتَّكِئِيْنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ‌ؕ وَجَنَی الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ‌ۚ‏(54)

(54) Reclining on beds, the inner coverings of which are of silk brocade; and the fruits of the two gardens shall be within reach.

(54) یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر اطلس کے ہوں گے اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کرلیں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(55)

(55) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(55) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ‌ۚ‏(56)

(56) In them shall be those who restrained their eyes; before them neither man nor jinni shall have touched them.

(56) ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہوگا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۚ‏(57)

(57) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(57) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

كَاَنَّهُنَّ الْيَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ‌ۚ‏(58)

(58) As though they were rubies and pearls.

(58) وہ حوریں اس طرح کی ہوں گی جیسے سرخ یاقوت اور مونگے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(59)

(59) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(59) پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ‌ۚ‏(60)

(60) Is the reward of goodness aught but goodness?

(60) کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(61)

(61) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(61) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ‌ۚ‏(62)

(62) And besides these two are two (other) gardens:

(62) اور ان دونوں کے علاوہ دو باغات اور ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏(63)

(63) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(63) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

مُدْهَآمَّتٰنِ‌ۚ‏(64)

(64) Both inclining to blackness.

(64) دونوں نہایت درجہ سرسبز و شاداب ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏(65)

(65) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(65) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ‌ۚ‏(66)

(66) In both of them are two springs gushing forth.

(66) ان دونوں باغات میں بھی دو جوش مارتے ہوئے چشمے ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(67)

(67) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(67) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ‌ۚ‏(68)

(68) In both are fruits and palms and pomegranates.

(68) ان دونوں باغات میں میوے, کھجوریں اور انار ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏(69)

(69) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(69) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

فِيْهِنَّ خَيْرٰتٌ حِسَانٌ‌ۚ‏(70)

(70) In them are goodly things, beautiful ones.

(70) ان جنتوں میں نیک سیرت اور خوب صورت عورتیں ہوں گی

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏(71)

(71) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(71) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِى الْخِيَامِ‌ۚ‏(72)

(72) Pure ones confined to the pavilions.

(72) وہ حوریں ہیں جو خیموں کے اندر چھپی بیٹھی ہوں گی

‌فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏(73)

(73) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(73) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ‌ۚ‏(74)

(74) Man has not touched them before them nor jinni.

(74) انہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے ہاتھ تک نہ لگایا ہوگا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏(75)

(75) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(75) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

مُتَّكِئِيْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ‌ۚ‏(76)

(76) Reclining on green cushions and beautiful carpets.

(76) وہ لوگ سبز قالینوں اور بہترین مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏(77)

(77) Which then of the bounties of your Lord will you deny?

(77) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے

تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِى الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ‏(78)

(78) Blessed be the name of your Lord, the Lord of Glory and Honor!

(78) بڑا بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلال بھی ہے اور صاحبِ اکرام بھی ہے

SURAH AL-WAQI’AH (THE EVENT)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۙ‏(1)

(1) When the great event comes to pass,

(1) جب قیامت برپا ہوگی

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ‌ ۘ‏(2)

(2) There is no belying its coming to pass--

(2) اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ‏(3)

(3) Abasing (one party), exalting (the other),

(3) وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا ۙ‏(4)

(4) When the earth shall be shaken with a (severe) shaking,

(4) جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے

وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۙ‏(5)

(5) And the mountains shall be made to crumble with (an awful) crumbling,

(5) اور پہاڑ بالکل چور چور ہوجائیں گے

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا ۙ‏(6)

(6) So that they shall be as scattered dust.

(6) پھر ذرات بن کر منتشر ہوجائیں گے

وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً ؕ‏(7)

(7) And you shall be three sorts.

(7) اور تم تین گروہ ہوجاؤ گے

فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ؕ‏(8)

(8) Then (as to) the companions of the right hand; how happy are the companions of the right hand!

(8) پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا

وَاَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ‏(9)

(9) And (as to) the companions of the left hand; how wretched are the companions of the left hand!

(9) اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا

وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚ  ۙ‏(10)

(10) And the foremost are the foremost,

(10) اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں

اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ‌ۚ‏(11)

(11) These are they who are drawn nigh (to Allah),

(11) وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں

فِىْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ‏(12)

(12) In the gardens of bliss.

(12) نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ‏(13)

(13) A numerous company from among the first,

(13) بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے

وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَؕ‏(14)

(14) And a few from among the latter.

(14) اور کچھ آخر دور کے ہوں گے

عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ‏(15)

(15) On thrones decorated,

(15) موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر

مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْهَا مُتَقٰبِلِيْنَ‏(16)

(16) Reclining on them, facing one another.

(16) ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے

يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ‏(17)

(17) Round about them shall go youths never altering in age,

(17) ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے

بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ ۙ وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍۙ‏(18)

(18) With goblets and ewers and a cup of pure drink;

(18) پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے

لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَۙ‏(19)

(19) They shall not be affected with headache thereby, nor shall they get exhausted,

(19) جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَۙ‏(20)

(20) And fruits such as they choose,

(20) اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے

وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَؕ‏(21)

(21) And the flesh of fowl such as they desire.

(21) اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی

وَحُوْرٌ عِيْنٌۙ‏(22)

(22) And pure, beautiful ones,

(22) اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی

كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوٴِالْمَكْنُوْنِ‌ۚ‏(23)

(23) The like of the hidden pearls:

(23) جیسے سربستہ ہوتی

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ‏(24)

(24) A reward for what they used to do.

(24) یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزاء اور اس کا انعام ہوگا

لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِيْمًا ۙ‏(25)

(25) They shall not hear therein vain or sinful discourse,

(25) وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں

اِلَّا قِيْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا‏(26)

(26) Except the word peace, peace.

(26) صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا

وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِؕ‏(27)

(27) And the companions of the right hand; how happy are the companions of the right hand!

(27) اور داہنی طرف والے اصحاب ... کیا کہنا ان اصحاب یمین کا

فِىْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ‏(28)

(28) Amid thornless lote-trees,

(28) بے کانٹے کی بیر

وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ‏(29)

(29) And banana-trees (with fruits), one above another.

(29) لدے گتھے ہوئے کیلے

وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ‏(30)

(30) And extended shade,

(30) پھیلے ہوئے سائے

وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ‏(31)

(31) And water flowing constantly,

(31) جھرنے سے گرتے ہوئے پانی

وَّفَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍۙ‏(32)

(32) And abundant fruit,

(32) کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍۙ‏(33)

(33) Neither intercepted nor forbidden,

(33) جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی

وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ‏(34)

(34) And exalted thrones.

(34) اور اونچے قسم کے گدے ہوں گے

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ‏(35)

(35) Surely We have made them to grow into a (new) growth,

(35) بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے

فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ‏(36)

(36) Then We have made them virgins,

(36) تو انہیں نت نئی بنایا ہے

عُرُبًا اَتْرَابًاۙ‏(37)

(37) Loving, equals in age,

(37) یہ کنواریاں اور آپس میں ہمجولیاں ہوں گی

لِّاَصْحٰبِ الْيَمِيْنِؕ‏(38)

(38) For the sake of the companions of the right hand.

(38) یہ سب اصحاب یمین کے لئے ہیں

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ‏(39)

(39) A numerous company from among the first,

(39) جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے

وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَؕ‏(40)

(40) And a numerous company from among the last.

(40) اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے

وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ‏(41)

(41) And those of the left hand, how wretched are those of the left hand!

(41) اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے

فِىْ سَمُوْمٍ وَّحَمِيْمٍۙ‏(42)

(42) In hot wind and boiling water,

(42) گرم گرم کھولتا ہوا پانی

وَّظِلٍّ مِّنْ يَّحْمُوْمٍۙ‏(43)

(43) And the shade of black smoke,

(43) کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيْمٍ‏(44)

(44) Neither cool nor honorable.

(44) جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰ لِكَ مُتْرَفِيْنَۚ  ۖ‏(45)

(45) Surely they were before that made to live in ease and plenty.

(45) یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے

وَكَانُوْا يُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيْمِ‌ۚ‏(46)

(46) And they persisted in the great violation.

(46) اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کررہے تھے

وَكَانُوْا يَقُوْلُوْنَ ۙ اَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ‏(47)

(47) And they used to say: What! when we die and have become dust and bones, shall we then indeed be raised?

(47) اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا

اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ‏(48)

(48) Or our fathers of yore?

(48) کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے

قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَۙ‏(49)

(49) Say: The first and the last,

(49) آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب

لَمَجْمُوْعُوْنَ ۙ اِلٰى مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ‏(50)

(50) Shall most surely be gathered together for the appointed hour of a known day.

(50) ایک مقرر دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے

ثُمَّ اِنَّكُمْ اَيُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ‏(51)

(51) Then shall you, O you who err and call it a lie!

(51) اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں

لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ‏(52)

(52) Most surely eat of a tree of Zaqqoom,

(52) تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے

فَمٰلِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَ‌ۚ‏(53)

(53) And fill (your) bellies with it;

(53) پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے

فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيْمِ‌ۚ‏(54)

(54) Then drink over it of boiling water;

(54) پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے

فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِيْمِؕ‏(55)

(55) And drink as drinks the thirsty camel.

(55) پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں

هٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّيْنِؕ‏(56)

(56) This is their entertainment on the day of requital.

(56) یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہوگا

نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ‏(57)

(57) We have created you, why do you not then assent?

(57) ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے

اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ‏(58)

(58) Have you considered the seed?

(58) کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو

ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ‏(59)

(59) Is it you that create it or are We the creators?

(59) اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَۙ‏(60)

(60) We have ordained death among you and We are not to be overcome,

(60) ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں

عَلٰٓى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِىْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ‏(61)

(61) In order that We may bring in your place the likes of you and make you grow into what you know not.

(61) کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ‏(62)

(62) And certainly you know the first growth, why do you not then mind?

(62) اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو

اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ‏(63)

(63) Have you considered what you sow?

(63) اس دا نہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو

ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ‏(64)

(64) Is it you that cause it to grow, or are We the causers of growth?

(64) اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ‏(65)

(65) If We pleased, We should have certainly made it broken down into pieces, then would you begin to lament:

(65) اگر ہم چاہیں تو اسے چور چور بنادیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ

اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ‏(66)

(66) Surely we are burdened with debt:

(66) کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ‏(67)

(67) Nay! we are deprived.

(67) بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے

اَفَرَءَيْتُمُ الْمَآءَ الَّذِىْ تَشْرَبُوْنَؕ‏(68)

(68) Have you considered the water which you drink?

(68) کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو

ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ‏(69)

(69) Is it you that send it down from the clouds, or are We the senders?

(69) اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ‏(70)

(70) If We pleased, We would have made it salty; why do you not then give thanks?

(70) اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو

اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِىْ تُوْرُوْنَؕ‏(71)

(71) Have you considered the fire which you strike?

(71) کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو

ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ‏(72)

(72) Is it you that produce the trees for it, or are We the producers?

(72) اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِيْنَ‌ۚ‏(73)

(73) We have made it a reminder and an advantage for the wayfarers of the desert.

(73) ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ‏(74)

(74) Therefore glorify the name of your Lord, the Great.

(74) اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ‏‏(75)

(75) But nay! I swear by the falling of stars;

(75) اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھاکر کہتا ہوں

وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِيْمٌۙ‏(76)

(76) And most surely it is a very great oath if you only knew;

(76) اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے

اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌۙ‏(77)

(77) Most surely it is an honored Quran,

(77) یہ بڑا محترم قرآن ہے

فِىْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ‏(78)

(78) In a book that is protected

(78) جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے

لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ‏(79)

(79) None shall touch it save the purified ones.

(79) اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے

تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ‏(80)

(80) A revelation by the Lord of the worlds.

(80) یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے

اَفَبِهٰذَا الْحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ‏(81)

(81) Do you then hold this announcement in contempt?

(81) تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو

وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ‏(82)

(82) And to give (it) the lie you make your means of subsistence.

(82) اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو

فَلَوْلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ‏(83)

(83) Why is it not then that when it (soul) comes up to the throat,

(83) پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے

وَاَنْتُمْ حِيْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ‏(84)

(84) And you at that time look on--

(84) اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ

وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ‏(85)

(85) And We are nearer to it than you, but you do not see--

(85) اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو

فَلَوْلَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِيْنِيْنَۙ‏(86)

(86) Then why is it not-- if you are not held under authority--

(86) پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو

تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ‏(87)

(87) That you send it (not) back-- if you are truthful?

(87) تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَۙ‏(88)

(88) Then if he is one of those drawn nigh (to Allah),

(88) پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے

فَرَوْحٌ وَّ رَيْحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ‏(89)

(89) Then happiness and bounty and a garden of bliss.

(89) تو اس کے لئے آسائش, خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں

وَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِۙ‏(90)

(90) And if he is one of those on the right hand,

(90) اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِؕ‏(91)

(91) Then peace to you from those on the right hand.

(91) تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے

وَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّآلِّيْنَۙ‏(92)

(92) And if he is one of the rejecters, the erring ones,

(92) اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيْمٍۙ‏(93)

(93) He shall have an entertainment of boiling water,

(93) تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے

وَّتَصْلِيَةُ جَحِيْمٍ‏(94)

(94) And burning in hell.

(94) اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِۚ‏(95)

(95) Most surely this is a certain truth.

(95) یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ‏(96)

(96) Therefore glorify the name of your Lord, the Great.

(96) لہذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو

SURAH AL-HADID (THE IRON)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ‌ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ‏(1)

(1) Whatever is in the heavens and the earth declares the glory of Allah, and He is the Mighty, the Wise.

(1) محو تسبیح پروردگار ہے ہر وہ چیز جو زمین و آسمان میں ہے اور وہ پروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ‌ۚ يُحْىٖ وَيُمِيْتُ‌ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ‏(2)

(2) His is the kingdom of the heavens and the earth; He gives life and causes death; and He has power over all things.

(2) آسمان و زمین کا کل اختیار اسی کے پاس ہے اور وہی حیات و موت کا دینے والا ہے اور ہر شے پر اختیار رکھنے والا ہے

هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ‌ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْمٌ‏(3)

(3) He is the First and the Last and the Ascendant (over all) and the Knower of hidden things, and He is Cognizant of all things.

(3) وہی اوّل ہے وہی آخر وہی ظاہر ہے وہی باطن اور وہی ہر شے کا جاننے والا ہے

هُوَ الَّذِىْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِىْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ‌ؕ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِى الْاَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَاؕ وَهُوَ مَعَكُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُمْ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ‏(4)

(4) He it is who created the heavens and the earth in six periods, and He is firm in power; He knows that which goes deep down into the earth and that which comes forth out of it, and that which comes down from the heaven and that which goes up into it, and He is with you wherever you are; and Allah sees what you do.

(4) وہی وہ ہے جس نے زمین و آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور پھر عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے وہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہے یا زمین سے خارج ہوتی ہے اور جو چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اور آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے تم جہاں بھی رہو اور وہ تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ‏(5)

(5) His is the kingdom of the heavens and the earth; and to Allah are (all) affairs returned.

(5) آسمان و زمین کا ملک اسی کے لئے ہے اور تمام امور کی بازگشت اسی کی طرف ہے

يُوْلِجُ الَّيْلَ فِى النَّهَارِ وَيُوْلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيْلِ‌ؕ وَهُوَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ‏(6)

(6) He causes the night to enter in upon the day, and causes the day to enter in upon the night, and He is Cognizant of what is in the hearts.

(6) وہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے

اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَاَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِيْنَ فِيْهِ‌ؕ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَاَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِيْرٌ‏(7)

(7) Believe in Allah and His Apostle, and spend out of what He has made you to be successors of; for those of you who believe and spend shall have a great reward.

(7) تم لوگ اللہ و رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب قرار دیا ہے - تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے راہ خدا میں خرچ کیا ان کے لئے اجر عظیم ہے

وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ‌ۚ وَالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِيْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ‏(8)

(8) And what reason have you that you should not believe in Allah? And the Apostle calls on you that you may believe in your Lord, and indeed He has made a covenant with you if you are believers.

(8) اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم خدا پر ایمان نہیں لاتے ہو جب کہ رسو ل تمہیں دعوت دے رہا ہے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ اور خدا تم سے اس بات کا عہد بھی لے چکا ہے اگر تم اعتبار کرنے والے ہو

هُوَ الَّذِىْ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ‏(9)

(9) He it is who sends down clear communications upon His servant, that he may bring you forth from utter darkness into light; and most surely Allah is Kind, Merciful to you.

(9) وہی وہ ہے جو اپنے بندے پر کھلی ہوئی نشانیاں نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نور کی طرف نکال کرلے آئے اور اللہ تمہارے حال پر یقینا مہربان و رحم کرنے والا ہے

وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِىْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‌ؕ لَا يَسْتَوِىْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ‌ ؕ اُولٰٓئِكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَقَاتَلُوْا‌ ؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ‏(10)

(10) And what reason have you that you should not spend in Allah's way? And Allah's is the inheritance of the heavens and the earth, not alike among you are those who spent before the victory and fought (and those who did not): they are more exalted in rank than those who spent and fought afterwards; and Allah has promised good to all; and Allah is Aware of what you do.

(10) اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے ہو جب کہ آسمان و زمین کی وراثت اسی کے لئے ہے اور تم میں سے فتح سے پہلے انفاق کرنے والا اور جہاد کرنے والا اس کے جیسا نہیں ہوسکتا ہے جو فتح کے بعد انفاق اور جہاد کرے - پہلے جہاد کرنے والے کا درجہ بہت بلند ہے اگرچہ خدا نے سب سے نیکی کا وعدہ کیا ہے اور وہ تمہارے جملہ اعمال سے باخبر ہے

مَنْ ذَا الَّذِىْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجْرٌ كَرِيْمٌ ۚ‏(11)

(11) Who is there that will offer to Allah a good gift so He will double it for him, and he shall have an excellent reward.

(11) کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کو دوگنا کردے اور اس کے لئے باعزّت اجر بھی ہو

يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ يَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَبِاَيْمَانِهِمْ بُشْرٰٮكُمُ الْيَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ‌ۚ‏(12)

(12) On that day you will see the faithful men and the faithful women-- their light running before them and on their right hand-- good news for you today: gardens beneath which rivers flow, to abide therein, that is the grand achievement.

(12) اس دن تم باایمان مرد اور باایمان عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ایمان ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے اور ان سے کہا جارہا ہے کہ آج تمہاری بشارت کا سامان وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور تم ہمیشہ ان ہی میں رہنے والے ہو اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے

يَوْمَ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ‌ۚ قِيْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًاؕ فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌؕ بَاطِنُهٗ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُؕ‏(13)

(13) On the day when the hypocritical men and the hypocritical women will say to those who believe: Wait for us, that we may have light from your light; it shall be said: Turn back and seek a light. Then separation would be brought about between them, with a wall having a door in it; (as for) the inside of it, there shall be mercy in it, and (as for) the outside of it, before it there shall be punishment.

(13) اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں صاحبان ایمان سے کہیں گے کہ ذرا ہماری طرف بھی نظر مرحمت کرو کہ ہم تمہارے نور سے استفادہ کریں تو ان سے کہا جائے گا کہ اپنے پیچھے کی طرف پلٹ جاؤ اور اپنے شیاطین سے نور کی التماس کرو اس کے بعد ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا

يُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ‌ؕ قَالُوْا بَلٰى وَلٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْاَمَانِىُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ‏(14)

(14) They will cry out to them: Were we not with you? They shall say: Yea! but you caused yourselves to fall into temptation, and you waited and doubted, and vain desires deceived you till the threatened punishment of Allah came, while the archdeceiver deceived you about Allah.

(14) اور منافقین ایمان والوں سے پکار کر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے تو وہ کہیں گے بیشک مگر تم نے اپنے کو بلاؤں میں مبتلا کردیا اور ہمارے لئے مصائب کے منتظر رہے اور تم نے رسالت میں شک کیا اور تمہیں تمناؤں نے دھوکہ میں ڈالے رکھا یہاں تک کہ حکم خدا آگیا اور تمہیں دھوکہ باز شیطان نے دھوکہ دیا ہے

فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا‌ؕ مَاْوٰٮكُمُ النَّارُ‌ؕ هِىَ مَوْلٰٮكُمْ‌ؕ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ‏(15)

(15) So today ransom shall not be accepted from you nor from those who disbelieved; your abode is the fire; it is your friend and evil is the resort.

(15) تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا اور نہ کفار سے تم سب کا ٹھکانا جہنمّ ہے وہی تم سب کا صاحب اختیار ہے اور تمہارا بدترین انجام ہے

اَلَمْ يَاْنِ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّۙ وَلَا يَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ‌ؕ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ‏(16)

(16) Has not the time yet come for those who believe that their hearts should be humble for the remembrance of Allah and what has come down of the truth? And that they should not be like those who were given the Book before, but the time became prolonged to them, so their hearts hardened, and most of them are transgressors.

(16) کیا صاحبانِ ایمان کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ ان کے دل ذکر خدا اور اس کی طرف سے نازل ہونے والے حق کے لئے نرم ہوجائیں اور وہ ان اہل کتاب کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں کتاب دی گئی تو ایک عرصہ گزرنے کے بعد ان کے دل سخت ہوگئے اور ان کی اکثریت بدکار ہوگئی

اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحْىِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا‌ؕ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ‏(17)

(17) Know that Allah gives life to the earth after its death; indeed, We have made the communications clear to you that you may understand.

(17) یاد رکھو کہ خدا مردہ زمینوں کا زندہ کرنے والا ہے اور ہم نے تمام نشانیوں کو واضح کرکے بیان کردیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لے سکو

اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ وَالْمُصَّدِّقٰتِ وَاَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ اَجْرٌ كَرِيْمٌ‏(18)

(18) Surely (as for) the charitable men and the charitable women and (those who) set apart for Allah a goodly portion, it shall be doubled for them and they shall have a noble reward.

(18) بیشک خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور جنہوں نے راہ خدا میں اخلاص کے ساتھ مال خرچ کیا ہے ان کا اجر دوگنا کردیا جائے گا اور ان کے لئے بڑا باعزّت اجر ہے

وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْ‌ؕ وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ‏(19)

(19) And (as for) those who believe in Allah and His apostles, these it is that are the truthful and the faithful ones in the sight of their Lord: they shall have their reward and their light, and (as for) those who disbelieve and reject Our communications, these are the inmates of the hell.

(19) اور جو لوگ اللہ اور رسول پر ایمان لائے وہی خدا کے نزدیک صدیق اور شہید کا درجہ رکھتے ہیں اور ا ن ہی کے لئے ان کا اجر اور نور ہے اور جنہوں نے کفر اختیار کرلیا اور ہماری آیات کی تکذیب کردی وہی دراصل اصحاب جہنّم ہیں

اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَّلَهْوٌ وَّزِيْنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِى الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ‌ؕ كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيْجُ فَتَرٰٮهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُوْنُ حُطٰمًا‌ؕ وَفِى الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙ وَّمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانٌ‌ؕ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ‏(20)

(20) Know that this world's life is only sport and play and gaiety and boasting among yourselves, and a vying in the multiplication of wealth and children, like the rain, whose causing the vegetation to grow, pleases the husbandmen, then it withers away so that you will see it become yellow, then it becomes dried up and broken down; and in the hereafter is a severe chastisement and (also) forgiveness from Allah and (His) pleasure; and this world's life is naught but means of deception.

(20) یاد رکھو کہ زندگی دنیا صرف ایک کھیل, تماشہ, آرائش, باہمی تفاخراور اموال و اولاد کی کثرت کا مقابلہ ہے اور بس جیسے کوئی بارش ہو جس کی قوت نامیہ کسان کو خوش کردے اور اس کے بعد وہ کھیتی خشک ہوجائے پھر تم اسے زرد دیکھو اور آخر میں وہ ریزہ ریزہ ہوجائے اور آخرت میں شدید عذاب بھی ہے اور مغفرت اور رضائے الۤہی بھی ہے اور زندگانی دنیا تو بس ایک دھوکہ کا سرمایہ ہے اور کچھ نہیں ہے

سَابِقُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ‌ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ‌ؕ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ‏(21)

(21) Hasten to forgiveness from your Lord and to a garden the extensiveness of which is as the extensiveness of the heaven and the earth; it is prepared for those who believe in Allah and His apostles; that is the grace of Allah: He gives it to whom He pleases, and Allah is the Lord of mighty grace.

(21) تم سب اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جّنت کی طرف سبقت کرو جس کی وسعت زمین و آسمان کے برابر ہے اور جسے ان لوگوں کے لئے مہیاّ کیا گیا ہے جو خدا اور رسول پر ایمان لائے ہیں یہی درحقیقت فضل خدا ہے جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور اللہ تو بہت بڑے فضل کا مالک ہے

مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ فِى الْاَرْضِ وَلَا فِىْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِىْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيْرٌۚ  ۖ‏(22)

(22) No evil befalls on the earth nor in your own souls, but it is in a book before We bring it into existence; surely that is easy to Allah:

(22) زمین میں کوئی بھی مصیبت وارد ہوتی ہے یا تمہارے نفس پر نازل ہوتی ہے تو نفس کے پیدا ہونے کے پہلے سے وہ کتاب الۤہی میں مقدر ہوچکی ہے اور یہ خدا کے لئے بہت آسان شے ہے

لِّكَيْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰٮكُمْ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِۙ‏(23)

(23) So that you may not grieve for what has escaped you, nor be exultant at what He has given you; and Allah does not love any arrogant boaster:

(23) یہ تقدیر اس لئے ہے کہ جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اس کا افسوس نہ کرو اور جو مل جائے اس پر غرور نہ کرو کہ اللہ اکڑنے والے مغرور افراد کو پسند نہیں کرتا ہے

۟الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ‌ؕ وَمَنْ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِىُّ الْحَمِيْدُ‏(24)

(24) Those who are niggardly and enjoin niggardliness on men; and whoever turns back, then surely Allah is He Who is the Selfsufficient, the Praised.

(24) جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو بھی خدا سے روگردانی کرے گا اسے معلوم رہے کہ خدا سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے

لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَالْمِيْزَانَ لِيَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ‌ۚ وَاَنْزَلْنَا الْحَدِيْدَ فِيْهِ بَاْسٌ شَدِيْدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ يَّنْصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالْغَيْبِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيْزٌ‏(25)

(25) Certainly We sent Our apostles with clear arguments, and sent down with them the Book and the balance that men may conduct themselves withequity; and We have made the iron, wherein is great violence and advantages to men, and that Allah may know who helps Him and His apostles in the secret; surely Allah is Strong, Mighty.

(25) بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان کو نازل کیا ہے تاکہ لوگ انصاف کے ساتھ قیام کریں اور ہم نے لوہے کو بھی نازل کیا ہے جس میں شدید جنگ کا سامان اور بہت سے دوسرے منافع بھی ہیں اور اس لئے کہ خدا یہ دیکھے کہ کون ہے جو بغیر دیکھے اس کی اور اس کے رسول کی مدد کرتا ہے اور یقینا اللہ بڑا صاحبِ قوت اور صاحبِ عزت ہے

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِيْمَ وَجَعَلْنَا فِىْ ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ‌ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ‌ۚ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ‏(26)

(26) And certainly We sent Nuh and Ibrahim and We gave to their offspring the (gift of) prophecy and the Book; so there are among them those who go aright, and most of them are transgressors.

(26) اور ہم نے نوح علیھ السّلام اور ابراہیم علیھ السّلام کو بھیجا اور ان کی اولاد میں کتاب اور نبوت قرار دی تو ان میں سے کچھ ہدایت یافتہ تھے اور بہت سے فاسق اور بدکار تھے

ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَاٰتَيْنٰهُ الْاِنْجِيْلَ ۙ وَجَعَلْنَا فِىْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّرَحْمَةً  ؕ وَرَهْبَانِيَّةَ ۟ابْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَيْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا‌ ۚ فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ‌ۚ وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ‏(27)

(27) Then We made Our apostles to follow in their footsteps, and We sent Isa son of Marium afterwards, and We gave him the Injeel, and We put in the hearts of those who followed him kindness and mercy; and (as for) monkery, they innovated it-- We did not prescribe it to them-- only to seek Allah's pleasure, but they did not observe it with its due observance; so We gave to those of them who believed their reward, and most of them are transgressors.

(27) پھر ہم نے ان ہی کے نقش قدم پر دوسرے رسول بھیجے اور ان کے پیچھے عیسٰی علیھ السّلام بن مریم علیھ السّلام کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا کردی اور ان کا اتباع کرنے والوں کے دلوں میں مہربانی اور محبت قرار دے دی اور جس رہبانیت کو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلیا تھا اور اس سے رضائے خدا کے طلبگار تھے اسے ہم نے ان کے اوپر فرض نہیں قرار دیا تھا اور انہوں نے خود بھی اس کی مکمل پاسداری نہیں کی تو ہم نے ان میں سے واقعا ایمان لانے والوں کو اجر عطا کردیا اور ان میں سے بہت سے تو بالکل فاسق اور بدکردار تھے

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَيَغْفِرْ لَكُمْ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ۙۚ‏(28)

(28) O you who believe! be careful of (your duty to) Allah and believe in His Apostle: He will give you two portions of His mercy, and make for you a light with which you will walk, and forgive you, and Allah is Forgiving, Merciful;

(28) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور رسول پر واقعی ایمان لے آؤ تاکہ خدا تمہیں اپنی رحمت کے دہرے حّصے عطا کردے اور تمہارے لئے ایسا نور قرار دے دے جس کی روشنی میں چل سکو اور تمہیں بخش دے اور اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے

لِّئَلَّا يَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا يَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَىْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ‌ وَاَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ ذُوْ الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ‏(29)

(29) So that the followers of the Book may know that they do not control aught of the grace of Allah, and that grace is in Allah's hand, He gives it to whom He pleases; and Allah is the Lord of mighty grace.

(29) تاکہ اہلِ کتاب کو معلوم ہوجائے کہ وہ فضل خدا کے بارے میں کوئی اختیار نہیں رکھتے ہیں اور فضل تمام تر خدا کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور وہ بہت بڑے فضل کا مالک ہے