پارہ : ۱۹
وَقَالَ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا لَوْلَاۤ اُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا ؕ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْا فِىْۤ اَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُتُوًّا كَبِيْرًا(21)
(21) And those who do not hope for Our meeting, say: Why have not angels been sent down upon us, or (why) do we not see our Lord? Now certainly they are too proud of themselves and have revolted in great revolt.
(21) اور جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ آخر ہم پر فرشتے کیوں نہیں نازل ہوتے یا ہم خدا کو کیوں نہیں دیکھتے درحقیقت یہ لوگ اپنی جگہ پر بہت مغرور ہوگئے ہیں اور انتہائی درجہ کی سرکشی کررہے ہیں
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ لَا بُشْرٰى يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِيْنَ وَ يَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا(22)
(22) On the day when they shall see the angels, there shall be no joy on that day for the guilty, and they shall say: It is a forbidden thing totally prohibited.
(22) جس دن یہ ملائکہ کو دیکھیں گے اس دن مجرمین کے لئے کوئی بشارت نہ ہوگی اور فرشتے کہیں گے کہ تم لوگ دور ہوجاؤ
وَقَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا(23)
(23) And We will proceed to what they have done of deeds, so We shall render them as scattered floating dust.
(23) پھر ہم ان کے اعمال کی طرف توجہ کریں گے اور سب کو اڑتے ہوئے خاک کے ذرّوں کے مانند بنا دیں گے
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّاَحْسَنُ مَقِيْلًا(24)
(24) The dwellers of the garden shall on that day be in a better abiding-place and a better resting-place.
(24) اس دن صرف جنت ّ والے ہوں گے جن کے لئے بہترین ٹھکانہ ہوگا اور بہترین آرام کرنے کی جگہ ہوگی
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلٰٓئِكَةُ تَنْزِيْلًا(25)
(25) And on the day when the heaven shall burst asunder with the clouds, and the angels shall be sent down descending (in ranks).
(25) اور جس دن آسمان بادلوں کی وجہ سے پھٹ جائے گا اور ملائکہ جوق درجوق نازل کئے جائیں گے
اَلْمُلْكُ يَوْمَئِذِ ۟الْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِؕ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِيْنَ عَسِيْرًا(26)
(26) The kingdom on that day shall rightly belong to the Beneficent Allah, and a hard day shall it be for the unbelievers.
(26) اس دن درحقیقت حکومت پروردگار کے ہاتھ میں ہوگی اور وہ دن کافروں کے لئے بڑا سخت دن ہوگا
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى يَدَيْهِ يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِى اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِيْلًا(27)
(27) And the day when the unjust one shall bite his hands saying: O! would that I had taken a way with the Apostle
(27) اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا کہ کاش میں نے رسول کے ساتھ ہی راستہ اختیار کیا ہوتا
يٰوَيْلَتٰى لَيْتَنِىْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيْلًا(28)
(28) O woe is me! would that I had not taken such a one for a friend!
(28) ہائے افسوس-کاش میں نے فلاں شخص کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا
لَقَدْ اَضَلَّنِىْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِىْ ؕ وَكَانَ الشَّيْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا(29)
(29) Certainly he led me astray from the reminder after it had come to me; and the Shaitan fails to aid man.
(29) اس نے تو ذکر کے آنے کے بعد مجھے گمراہ کردیا اور شیطان تو انسان کا رسوا کرنے والا ہے ہی
وَقَالَ الرَّسُوْلُ يٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِى اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا(30)
(30) And the Apostle cried out: O my Lord! surely my people have treated this Quran as a forsaken thing.
(30) اور اس دن ر سول آواز دے گا کہ پروردگار اس میری قوم نے اس قرآن کو بھی نظر انداز کردیا ہے
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِيْنَؕ وَكَفٰى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَّنَصِيْرًا(31)
(31) And thus have We made for every prophet an enemy from among the sinners and sufficient is your Lord as a Guide and a Helper.
(31) اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے مجرمین میں سے کچھ دشمن قرار دیدیئے ہیں اور ہدایت اور امداد کے لئے تمہارا پروردگار بہت کافی ہے
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً ۛۚ كَذٰلِكَ ۛۚ لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنٰهُ تَرْتِيْلًا(32)
(32) And those who disbelieve say: Why has not the Quran been revealed to him all at once? Thus, that We may strengthen your heart by it and We have arranged it well in arranging.
(32) اور یہ کافر یہ بھی کہتے ہیں کہ آخر انِ پر یہ قرآن ایک دفعہ کل کا کل کیوں نہیں نازل ہوگیا-ہم اسی طرح تدریجاً نازل کرتے ہیں تاکہ تمہارے دل کو مطمئن کرسکیں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر نازل کیا ہے
وَلَا يَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَاَحْسَنَ تَفْسِيْرًا ؕ(33)
(33) And they shall not bring to you any argument, but We have brought to you (one) with truth and best in significance.
(33) اوریہ لوگ کوئی بھی مثال نہ لائیں گے مگر یہ کہ ہم اس کے جواب میں حق اور بہترین بیان لے آئیں گے
اَلَّذِيْنَ يُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ سَبِيْلًا(34)
(34) (As for) those who shall be gathered upon their faces to hell, they are in a worse plight and straying farther away from the path.
(34) وہ لوگ جو جہنم ّکی طرف منہ کے بل کھینچ کر لائے جائیں گے ان کا ٹھکانا بدترین ہے اور وہ بہت زیادہ بہکے ہوئے ہیں
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَجَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِيْرًا ۖ ۚ(35)
(35) And certainly We gave Musa the Book and We appointed with him his brother Haroun an aider.
(35) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور ان کے ساتھ ان کے بھائی ہارون کو ان کا وزیر بنادیا
فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَاؕ فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِيْرًاؕ(36)
(36) Then We said: Go you both to the people who rejected Our communications; so We destroyed them with utter destruction.
(36) پھر ہم نے کہا کہ اب تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جس نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی ہے اور ہم نے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے
وَقَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَجَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰيَةً ؕ وَاَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِيْنَ عَذَابًا اَ لِيْمًا ۖ ۚ(37)
(37) And the people of Nuh, when they rejected the apostles, We drowned them, and made them a sign for men, and We have prepared a painful punishment for the unjust;
(37) اور قوم نوح کو بھی جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں بھی غرق کردیا اور لوگوں کے لئے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالمین کے لئے بڑا دردناک عذاب مّہیا کررکھا ہے
وَّعَادًا وَّثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوْنًۢا بَيْنَ ذٰ لِكَ كَثِيْرًا(38)
(38) And Ad and Samood and the dwellers of the Rass and many generations between them.
(38) اور عاد و ثمود اور اصحاب رس اور ان کے درمیان بہت سی نسلوں اور قوموں کو بھی تباہ کردیا ہے
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيْرًا(39)
(39) And to every one We gave examples and every one did We destroy with utter destruction.
(39) اور ان سب کے لئے ہم نے مثالیں بیان کیں اور سب کو ہم نے نیست و نابود کردیا
وَلَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِىْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ؕ اَفَلَمْ يَكُوْنُوْا يَرَوْنَهَا ۚ بَلْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ نُشُوْرًا(40)
(40) And certainly they have (often) passed by the town on which was rained an evil rain; did they not then see it? Nay! they did not hope to be raised again.
(40) اور یہ لوگ اس بستی کی طرف آئے جس پر ہم نے پتھروں کی بوچھاڑ کی تھی تو کیا ان لوگوں نے اسے نہیں دیکھاحقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کی امید ہی نہیں رکھتے
وَاِذَا رَاَوْكَ اِنْ يَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىْ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوْلًا(41)
(41) And when they see you, they do not take you for aught but a mockery: Is this he whom Allah has raised to be an apostle?
(41) اور جب آپ کو دیکھتے ہیں تو صرف مذاق بنانا چاہتے ہیں کہ کیا یہی وہ ہے جسے خدا نے رسول بناکر بھیجا ہے
اِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَيْهَا ؕ وَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ حِيْنَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِيْلًا(42)
(42) He had well-nigh led us astray from our gods had we not adhered to them patiently! And they will know, when they see the punishment, who is straying farther off from the path.
(42) قریب تھا کہ یہ ہمیں ہمارے خداؤں سے منحرف کردے اگر ہم لوگ ان خداؤں پر صبر نہ کرلیتے اور عنقریب ان لوگوں کو معلوم ہوجائے گا جب یہ عذاب کو دیکھیں گے کہ زیادہ بہکاہوا کون ہے
اَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَيْهِ وَكِيْلًا ۙ(43)
(43) Have you seen him who takes his low desires for his god? Will you then be a protector over him?
(43) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشات ہی کو اپنا خدا بنالیا ہے کیا آپ اس کی بھی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہیں
اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُوْنَ اَوْ يَعْقِلُوْنَ ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِيْلًا(44)
(44) Or do you think that most of them do hear or understand? They are nothing but as cattle; nay, they are straying farther off from the path.
(44) کیا آپ کا خیال یہ ہے کہ ان کی اکثریت کچھ سنتی اور سمجھتی ہے ہرگز نہیں یہ سب جانوروں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی کچھ زیادہ ہی گم کردہ راہ ہیں
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ ۚ وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلًا ۙ(45)
(45) Have you not considered (the work of) your Lord, how He extends the shade? And if He had pleased He would certainly have made it stationary; then We have made the sun an indication of it
(45) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے پروردگار نے کس طرح سایہ کو پھیلا دیا ہے اور وہ چاہتا تو ایک ہی جگہ ساکن بنا دیتا پھر ہم نے آفتاب کو اس کی دلیل بنادیا ہے
ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَيْنَا قَبْضًا يَّسِيْرًا(46)
(46) Then We take it to Ourselves, taking little by little.
(46) پھر ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے اسے اپنی طرف کھینچ لیا ہے
وَهُوَ الَّذِىْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِبَاسًا وَّالنَّوْمَ سُبَاتًا وَّجَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا(47)
(47) And He it is Who made the night a covering for you, and the sleep a rest, and He made the day to rise up again.
(47) اور وہی وہ خدا ہے جس نے رات کو تمہارا پردہ اور نیند کو تمہاری راحت اور دن کو تمہارے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت قرار دیا ہے
وَهُوَ الَّذِىْۤ اَرْسَلَ الرِّيٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَىْ رَحْمَتِهٖۚ وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًا ۙ(48)
(48) And He it is Who sends the winds as good news before His mercy; and We send down pure water from the cloud,
(48) اور وہی وہ ہے جس نے ہواؤں کو رحمت کی بشارت کے لئے رواں کردیا ہے اور ہم نے آسمان سے پاک و پاکیزہ پانی برسایا ہے
لِّنُحْیِۦَ بِهٖ بَلْدَةً مَّيْتًا وَّنُسْقِيَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّاَنَاسِىَّ كَثِيْرًا(49)
(49) That We may give life thereby to a dead land and give it for drink, out of what We have created, to cattle and many people.
(49) تاکہ اس کے ذریعہ مردہ شہر کو زندہ بنائیں اور اپنی مخلوقات میں سے جانوروں اور انسانوں کی ایک بڑی تعداد کو سیراب کریں
وَلَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوْا ۖ ا فَاَبٰٓى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا(50)
(50) And certainly We have repeated this to them that they may be mindful, but the greater number of men do not consent to aught except denying.
(50) اور ہم نے ان کے درمیان پانی کو طرح طرح سے تقسیم کیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں لیکن انسانوں کی اکثریت نے ناشکری کے علاوہ ہر بات سے انکار کردیا ہے
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِىْ كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيْرًا ۖ (51)
(51) And if We had pleased We would certainly have raised a warner in every town.
(51) اور ہم چاہتے تو ہر قریہ میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِيْرًا(52)
(52) So do not follow the unbelievers, and strive against them a mighty striving with it.
(52) لہذا آپ کافروں کے کہنے میں نہ آئیں اور ان سے آخر دم تک جہاد کرتے رہیں
وَهُوَ الَّذِىْ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّهٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ ۚ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّحِجْرًا مَّحْجُوْرًا(53)
(53) And He it is Who has made two seas to flow freely, the one sweet that subdues thirst by its sweetness, and the other salt that burns by its saltness; and between the two He has made a barrier and inviolable obstruction.
(53) اور وہی خدا ہے جس نے دونوں دریاؤں کو جاری کیا ہے اس کا پانی مزیدار اور میٹھا ہے اور یہ نمکین اور کڑواہے اور دونوں کے درمیان حد فاصل اور مضبوط رکاوٹ بنا دی ہے
وَهُوَ الَّذِىْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا ؕ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيْرًا(54)
(54) And He it is Who has created man from the water, then He has made for him blood relationship and marriage relationship, and your Lord is powerful.
(54) اور وہی وہ ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا ہے اور پھر اس کو خاندان اور سسرال والا بنا دیا ہے اور آپ کا پروردگار بہت زیادہ قدرت والا ہے
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْؕ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِيْرًا(55)
(55) And they serve besides Allah that which neither profits them nor causes them harm; and the unbeliever is a partisan against his Lord.
(55) اور یہ لوگ پروردگار کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور کافر تو ہمیشہ پروردگار کے خلاف ہی پشت پناہی کرتا ہے
وَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا(56)
(56) And We have not sent you but as a giver of good news and as a warner.
(56) اور ہم نے آپ کو صرف بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ يَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيْلًا(57)
(57) Say: I do not ask you aught in return except that he who will, may take the way to his Lord.
(57) آپ کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں سے کوئی اجر نہیں چاہتا مگر یہ کہ جو چاہے وہ اپنے پروردگار کا راستہ اختیار کرے
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَىِّ الَّذِىْ لَا يَمُوْتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهٖ ؕ وَكَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِيْرَ ا ۛۚ ۙ(58)
(58) And rely on the Ever-living Who dies not, and celebrate His praise; and Sufficient is He as being aware of the faults of His servants,
(58) اور آپ اس خدائے حق و قیوم پر اعتماد کریں جسے موت آنے والی نہیں ہے اور اسی کی حمد کی تسبیح کرتے رہیں کہ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی اطلاع کے لئے خود ہی کافی ہے
۟الَّذِىْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِىْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ ۛۚ اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِهٖ خَبِيْرًا(59)
(59) Who created the heavens and the earth and what is between them in six periods, and He is firmly established on the throne of authority; the Beneficent Allah, so ask respecting it one aware.
(59) اس نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی مخلوقات کو چھ دنوں کے اندر پیدا کیا ہے اور اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے وہ رحمان ہے اس کی تخلیق کے بارے میں اسی باخبر سے دریافت کرو
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَمَا الرَّحْمٰنُ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُوْرًا ۩(60)
(60) And when it is said to them: Prostrate to the Beneficent Allah, they say: And what is the Allah of beneficence? Shall we prostrate to what you bid us? And it adds to their aversion.
(60) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ یہ رحمان کیا ہے کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کے بارے میں تم حکم دے رہو اور اس طرح ان کی نفرت میں اور اضافہ ہوجاتا ہے
تَبٰرَكَ الَّذِىْ جَعَلَ فِى السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّجَعَلَ فِيْهَا سِرٰجًا وَّقَمَرًا مُّنِيْرًا(61)
(61) Blessed is He Who made the constellations in the heavens and made therein a lamp and a shining moon.
(61) بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور اس میں چراغ اور چمکتا ہوا چاند قرار دیا ہے
وَهُوَ الَّذِىْ جَعَلَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ يَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا(62)
(62) And He it is Who made the night and the day to follow each other for him who desires to be mindful or desires to be thankful.
(62) اور وہی وہ ہے جس نے رات اور دن میں ایک کو دوسرے کاجانشین بنایا ہے اس انسان کے لئے جو عبرت حاصل کرنا چاہے یا شکر پروردگار ادا کرنا چاہے
وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّاِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا(63)
(63) And the servants of the Beneficent Allah are they who walk on the earth in humbleness, and when the ignorant address them, they say: Peace.
(63) اور اللہ کے بندے وہی ہیں جو زمین پر آہستہ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے خطاب کرتے ہیں توسلامتی کا پیغام دے دیتے ہیں
وَالَّذِيْنَ يَبِيْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّقِيَامًا(64)
(64) And they who pass the night prostrating themselves before their Lord and standing.
(64) یہ لوگ راتوں کو اس طرح گزارتے ہیں کہ اپنے رب کی بارگاہ میں کبھی سربسجود رہتے ہیں اور کبھی حالت قیام میں رہتے ہیں
وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ۖ (65)
(65) And they who say: O our Lord! turn away from us the punishment of hell, surely the punishment thereof is a lasting
(65) اور یہ کہتے ہیں کہ پروردگار ہم سے عذاب جہنمّ کو پھیر دے کہ اس کا عذاب بہت سخت اور پائیدار ہے
اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا(66)
(66) Surely it is an evil abode and (evil) place to stay.
(66) وہ بدترین منزل اور محل اقامت ہے
وَالَّذِيْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوْا وَلَمْ يَقْتُرُوْا وَكَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا(67)
(67) And they who when they spend, are neither extravagant nor parsimonious, and (keep) between these the just mean.
(67) اور یہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ کنجوسی سے کام لیتے ہیں بلکہ ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا راستہ اختیار کرتے ہیں
وَالَّذِيْنَ لَا يَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَلَا يَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِىْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُوْنَ ۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰ لِكَ يَلْقَ اَثَامًا ۙ(68)
(68) And they who do not call upon another god with Allah and do not slay the soul, which Allah has forbidden except in the requirements of justice, and (who) do not commit fornication and he who does this shall find a requital of sin;
(68) اور وہ لوگ خدا کے ساتھ کسی اور خدا کو نہیں پکارتے ہیں اور کسی بھی نفس کو اگر خدا نے محترم قرار دیدیا ہے تو اسے حق کے بغیر قتل نہیں کرتے اور زنا بھی نہیں کرتے ہیں کہ جو ایسا عمل کرے گا وہ اپنے عمل کی سزا بھی برداشت کرے گا
يُضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَيَخْلُدْ فِيْهٖ مُهَانًا ۖ (69)
(69) The punishment shall be doubled to him on the day of resurrection, and he shall abide therein in abasement;
(69) جسے روز قیامت دگنا کردیا جائے گا اور وہ اسی میں ذلّت کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ پڑا رہے گا
اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًاصَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا(70)
(70) Except him who repents and believes and does a good deed; so these are they of whom Allah changes the evil deeds to good ones; and Allah is Forgiving, Merciful.
(70) علاوہ اس شخص کے جو توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل بھی کرے کہ پروردگار اس کی برائیوں کو اچھائیوں سے تبدیل کردے گا اور خدا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے
وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ يَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا(71)
(71) And whoever repents and does good, he surely turns to Allah a (goodly) turning.
(71) اور جو توبہ کرلے گا اور عمل صالح انجام دے گا وہ اللہ کی طرف واقعاً رجوع کرنے والا ہے
وَالَّذِيْنَ لَا يَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا(72)
(72) And they who do not bear witness to what is false, and when they pass by what is vain, they pass by nobly.
(72) اور وہ لوگ جھوٹ اور فریب کے پاس حاضر بھی نہیں ہوتے ہیں اور جب لغو کاموں کے قریب سے گزرتے ہیں تو بزرگانہ انداز سے گزرجاتے ہیں
وَالَّذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوْا عَلَيْهَا صُمًّا وَّعُمْيَانًا(73)
(73) And they who, when reminded of the communications of their Lord, do not fall down thereat deaf and blind.
(73) اور ان لوگوں کوجب آیات الہٰیہ کی یاد دلائی جاتی ہے توبہرے اوراندھے ہوکر گر نہیں پڑتے ہیں
وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا(74)
(74) And they who say: O our Lord! grant us in our wives and our offspring the joy of our eyes, and make us guides to those who guard (against evil).
(74) اور وہ لوگ برابر دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدایا ہمیں ہماری ازواج اور اولاد کی طرف سے خنکی چشم عطا فرما اور ہمیں صاحبان تقویٰ کا پیشوا بنا دے
اُولٰٓئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَيُلَقَّوْنَ فِيْهَا تَحِيَّةً وَّسَلٰمًا ۙ(75)
(75) These shall be rewarded with high places because they were patient, and shall be met therein with greetings and salutations.
(75) یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کی بناﺀ پر جنتّ کے بالا خانے عطا کئے جائیں گے اور وہاں انہیں تعظیم اور سلام کی پیشکش کی جائے گی
خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا(76)
(76) Abiding therein; goodly the abode and the resting-place.
(76) وہ انہی مقامات پرہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کہ وہ بہترین مستقر اور حسین ترین محلِ اقامت ہے
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّىْ لَوْلَا دُعَآؤُكُمْۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُوْنُ لِزَامًا(77)
(77) Say: My Lord would not care for you were it not for your prayer; but you have indeed rejected (the truth), so that which shall cleave shall come.
(77) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہاری دعائیں نہ ہوتیں تو پروردگار تمہاری پروا بھی نہ کرتا تم نے اس کے رسول کی تکذیب کی ہے تو عنقریب اس کا عذاب بھی برداشت کرنا پڑے گا
SURAH ASH-SHU’ARA (THE POETS)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
طٰسٓمّٓ(1)
(1) Ta Sin Mim.
(1) طسم ۤ
تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ(2)
(2) These are the verses of the Book that makes (things) clear.
(2) یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ(3)
(3) Perhaps you will kill yourself with grief because they do not believe.
(3) کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِيْنَ(4)
(4) If We please, We should send down upon them a sign from the heaven so that their necks should stoop to it.
(4) اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں
وَمَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ(5)
(5) And there does not come to them a new reminder from the Beneficent Allah but they turn aside from it.
(5) لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَيَاْتِيْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ(6)
(6) So they have indeed rejected (the truth), therefore the news of that which they mock shall soon come to them.
(6) یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے
اَوَلَمْ يَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ(7)
(7) Do they not see the earth, how many of every noble kind We have caused to grow in it?
(7) کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں
اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(8)
(8) Most surely there is a sign in that, but most of them will not believe.
(8) اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(9)
(9) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(9) اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے
وَاِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَۙ(10)
(10) And when your Lord called out to Musa, saying: Go to the unjust people,
(10) اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جاؤ
قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ اَلَا يَتَّقُوْنَ(11)
(11) The people of Firon: Will they not guard (against evil)?
(11) یہ فرعون کی قوم ہے کیا یہ متقی نہ بنیں گے
قَالَ رَبِّ اِنِّىْۤ اَخَافُ اَنْ يُّكَذِّبُوْنِؕ(12)
(12) He said: O my Lord! surely I fear that they will reject me;
(12) موسیٰ نے کہا کہ پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری تکذیب نہ کریں
وَيَضِيْقُ صَدْرِىْ وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِىْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ(13)
(13) And by breast straitens, and my tongue is not eloquent, therefore send Thou to Haroun (to help me);
(13) میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے
وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ يَّقْتُلُوْنِۚ(14)
(14) And they have a crime against me, therefore I fear that they may slay me.
(14) اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں
قَالَ كَلَّا ۚ فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَآ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ(15)
(15) He said: By no means, so go you both with Our signs; surely We are with you, hearing;
(15) ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیں تم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے ساتھ سب سن رہے ہیں
فَاْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ(16)
(16) Then come to Firon and say: Surely we are the apostles of the Lord of the worlds:
(16) فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں رب العالمین کے فرستادہ ہیں
اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىْۤ اِسْرَآءِيْلَ ؕ(17)
(17) Then send with us the children of Israel.
(17) کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِيْنَا وَلِيْدًا وَّلَبِثْتَ فِيْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِيْنَۙ(18)
(18) (Firon) said: Did we not bring you up as a child among us, and you tarried among us for (many) years of your life?
(18) اس نے کہا کیا ہم نے تمہیں بچپنے میں پالا نہیں ہے اور کیا تم نے ہمارے درمیان اپنی عمر کے کئی سال نہیں گزارے ہیں
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِىْ فَعَلْتَ وَاَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ(19)
(19) And you did (that) deed of yours which you did, and you are one of the ungrateful.
(19) اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّاَنَا مِنَ الضَّآلِّيْنَؕ(20)
(20) He said: I did it then while I was of those unable to see the right course;
(20) موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِىْ رَبِّىْ حُكْمًا وَّجَعَلَنِىْ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ(21)
(21) So I fled from you when I feared you, then my Lord granted me wisdom and made me of the apostles;
(21) پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے نمائندوں میں سے قرار دے دیا
وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِىْۤ اِسْرَآءِيْلَ ؕ(22)
(22) And is it a favor of which you remind me that you have enslaved the children of Israel?
(22) یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعٰلَمِيْنَؕ(23)
(23) Firon said: And what is the Lord of the worlds?
(23) فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ(24)
(24) He said: The Lord of the heavens and the earth and what is between them, if you would be sure.
(24) موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ(25)
(25) (Firon) said to those around him: Do you not hear?
(25) فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِيْنَ(26)
(26) He said: Your Lord and the Lord of your fathers of old.
(26) موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِىْۤ اُرْسِلَ اِلَيْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ(27)
(27) Said he: Most surely your Apostle who is sent to you is mad.
(27) فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ(28)
(28) He said: The Lord of the east and the west and what is between them, if you understand.
(28) موسیٰ نے کہا وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَيْرِىْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِيْنَ(29)
(29) Said he: If you will take a god besides me, I will most certainly make you one of the imprisoned.
(29) فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا
قَالَ اَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِيْنٍۚ(30)
(30) He said: What! even if I bring to you something manifest?
(30) موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں
قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ(31)
(31) Said he: Bring it then, if you are of the truthful ones.
(31) فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو
فَاَ لْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِيْنٌ ۖ ۚ(32)
(32) So he cast down his rod, and lo! it was an obvious serpent,
(32) موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا
وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنّٰظِرِيْنَ(33)
(33) And he drew forth his hand, and lo! it appeared white to the onlookers.
(33) اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيْمٌۙ(34)
(34) (Firon) said to the chiefs around him: Most surely this is a skillful magician,
(34) فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے
يُّرِيْدُ اَنْ يُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ ۖ فَمَاذَا تَاْمُرُوْنَ(35)
(35) Who desires to turn you out of your land with his magic; what is it then that you advise?
(35) اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَاَخَاهُ وَابْعَثْ فِى الْمَدَآئِنِ حٰشِرِيْنَۙ(36)
(36) They said: Give him and his brother respite and send heralds into the cities
(36) لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے
يَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيْمٍ(37)
(37) That they should bring to you every skillful magician.
(37) وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ(38)
(38) So the magicians were gathered together at the appointed time on the fixed day,
(38) غرض وقت مقرر پر تمام جادوگر اکٹھا کئے گئے
وَّقِيْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ(39)
(39) And it was said to the people: Will you gather together?
(39) اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ(40)
(40) Haply we may follow the magicians, if they are the vanquishers.
(40) شاید ہم لوگ ان ساحروں کا اتباع کرلیں اگر وہ غالب آگئے
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِيْنَ(41)
(41) And when the magicians came, they said to Firon: Shall we get a reward if we are the vanquishers?
(41) اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت ہوگی
قَالَ نَعَمْ وَاِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ(42)
(42) He said: Yes, and surely you will then be of those who are made near.
(42) فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ(43)
(43) Musa said to them: Cast what you are going to cast.
(43) موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو
فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ(44)
(44) So they cast down their cords and their rods and said: By Firon's power, we shall most surely be victorious.
(44) تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں
فَاَ لْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَ ۖ ۚ(45)
(45) Then Musa cast down his staff and lo! it swallowed up the lies they told.
(45) پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا تو لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ سب کے جادو کو نگلے جارہا ہے
فَاُلْقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيْنَۙ(46)
(46) And the magicians were thrown down prostrate;
(46) یہ دیکھ کر جادوگر سجدہ میں گر پڑے
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ(47)
(47) They said: We believe in the Lord of the worlds:
(47) اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو رب العالمین پر ایمان لے آئے
رَبِّ مُوْسٰى وَهٰرُوْنَ(48)
(48) The Lord of Musa and Haroun.
(48) جو موسیٰ اور ہارون دونوں کا رب ہے
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْۚ اِنَّهٗ لَكَبِيْرُكُمُ الَّذِىْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَۚ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۙ لَاُقَطِّعَنَّ اَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِيْنَۚ(49)
(49) Said he: You believe in him before I give you permission; most surely he is the chief of you who taught you the magic, so you shall know: certainly I will cut off your hands and your feet on opposite sides, and certainly I will crucify you all.
(49) فرعون نے کہا کہ تم لوگ میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تم لوگوں کو جادو سکھایا ہے میں تم لوگوں کے ہاتھ پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا
قَالُوْا لَا ضَيْرَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ(50)
(50) They said: No harm; surely to our Lord we go back;
(50) ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے
اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰيٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِيْنَؕ(51)
(51) Surely we hope that our Lord will forgive us our wrongs because we are the first of the believers.
(51) ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
وَاَوْحَيْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰٓى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِىْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ(52)
(52) And We revealed to Musa, saying: Go away with My servants travelling by night, surely you will be pursued.
(52) اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے
فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى الْمَدَآئِنِ حٰشِرِيْنَۚ(53)
(53) So Firon sent heralds into the cities;
(53) پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيْلُوْنَۙ(54)
(54) Most surely these are a small company;
(54) کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے
وَاِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَۙ(55)
(55) And most surely they have enraged us;
(55) اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے
وَاِنَّا لَجَمِيْعٌ حٰذِرُوْنَؕ(56)
(56) And most surely we are a vigilant multitude.
(56) اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍۙ(57)
(57) So We turned them out of gardens and springs,
(57) نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا
وَّكُنُوْزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيْمٍۙ(58)
(58) And treasures and goodly dwellings,
(58) اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی
كَذٰلِكَؕ وَاَوْرَثْنٰهَا بَنِىْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ(59)
(59) Even so. And We gave them as a heritage to the children of Israel.
(59) اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا
فَاَ تْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِيْنَ(60)
(60) Then they pursued them at sunrise.
(60) پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا
فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰٓى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ(61)
(61) So when the two hosts saw each other, the companions of Musa cried out: Most surely we are being overtaken.
(61) پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میں آجائیں گے
قَالَ كَلَّا ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىْ سَيَهْدِيْنِ(62)
(62) He said: By no means; surely my Lord is with me: He will show me a way out.
(62) موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا
فَاَوْحَيْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰٓى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيْمِۚ(63)
(63) Then We revealed to Musa: Strike the sea with your staff. So it had cloven asunder, and each part was like a huge mound.
(63) پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنا عصا دریا میں مار دیں چنانچہ دریا شگافتہ ہوگیا اور ہر حصہّ ایک پہاڑ جیسا نظر آنے لگا
وَاَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِيْنَۚ(64)
(64) And We brought near, there, the others.
(64) اور دوسرے فریق کو بھی ہم نے قریب کردیا
وَاَنْجَيْنَا مُوْسٰى وَمَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِيْنَۚ(65)
(65) And We saved Musa and those with him, all of them.
(65) اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَؕ(66)
(66) Then We drowned the others.
(66) پھر باقی لوگوں کو غرق کردیا
اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(67)
(67) Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(67) اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور بنی اسرائیل کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(68)
(68) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(68) اور تمہارا پروردگار صاحبِ عزّت بھی ہے اور مہربان بھی
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِيْمَۘ(69)
(69) And recite to them the story of Ibrahim.
(69) اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ
اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ وَقَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ(70)
(70) When he said to his father and his people: What do you worship?
(70) جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيْنَ(71)
(71) They said: We worship idols, so we shall be their votaries.
(71) ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں
قَالَ هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ(72)
(72) He said: Do they hear you when you call?
(72) تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں
اَوْ يَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ يَضُرُّوْنَ(73)
(73) Or do they profit you or cause you harm?
(73) یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ(74)
(74) They said: Nay, we found our fathers doing so.
(74) ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے
قَالَ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ(75)
(75) He said: Have you then considered what you have been worshipping:
(75) ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو
اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ ۖ (76)
(76) You and your ancient sires.
(76) تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِيْنَۙ(77)
(77) Surely they are enemies to me, but not (so) the Lord of the worlds;
(77) یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ
الَّذِىْ خَلَقَنِىْ فَهُوَ يَهْدِيْنِۙ(78)
(78) Who created me, then He has shown me the way:
(78) کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے
وَ الَّذِىْ هُوَ يُطْعِمُنِىْ وَيَسْقِيْنِۙ(79)
(79) And He Who gives me to eat and gives me to drink:
(79) وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے
وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ ۙ(80)
(80) And when I am sick, then He restores me to health
(80) اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے
وَالَّذِىْ يُمِيْتُنِىْ ثُمَّ يُحْيِيْنِۙ(81)
(81) And He Who will cause me to die, then give me life;
(81) وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے
وَالَّذِىْۤ اَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لِىْ خَطِٓیْئَتِىْ يَوْمَ الدِّيْنِ ؕ(82)
(82) And Who, I hope, will forgive me my mistakes on the day of Judgement.
(82) اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے
رَبِّ هَبْ لِىْ حُكْمًا وَّاَلْحِقْنِىْ بِالصّٰلِحِيْنَۙ(83)
(83) My Lord: Grant me wisdom, and join me with the good
(83) خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے
وَاجْعَلْ لِّىْ لِسَانَ صِدْقٍ فِى الْاٰخِرِيْنَۙ(84)
(84) And ordain for me a goodly mention among posterity
(84) اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے
وَاجْعَلْنِىْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِۙ(85)
(85) And make me of the heirs of the garden of bliss
(85) اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے
وَاغْفِرْ لِاَبِىْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيْنَۙ(86)
(86) And forgive my father, for surely he is of those who have gone astray;
(86) اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
وَلَا تُخْزِنِىْ يَوْمَ يُبْعَثُوْنَۙ(87)
(87) And disgrace me not on the day when they are raised
(87) اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے
يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَۙ(88)
(88) The day on which property will not avail, nor sons
(88) جس دن مال اور اولاد کوئی کام نہ آئے گا
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍؕ(89)
(89) Except him who comes to Allah with a heart free (from evil).
(89) مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو
وَاُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِيْنَۙ(90)
(90) And the garden shall be brought near for those who guard (against evil),
(90) اور جس دن جنتّ پرہیزگاروں سے قریب تر کردی جائے گی
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِلْغٰوِيْنَۙ(91)
(91) And the hell shall be made manifest to the erring ones,
(91) اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا
وَقِيْلَ لَهُمْ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ(92)
(92) And it shall be said to them: Where are those that you used to worship;
(92) اور جہنّمیوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَؕ(93)
(93) Besides Allah? Can they help you or yet help themselves?
(93) خدا کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے
فَكُبْكِبُوْا فِيْهَا هُمْ وَالْغَاوٗنَۙ(94)
(94) So they shall be thrown down into it, they and the erring ones,
(94) پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل دھکیل دیئے جائیں گے
وَجُنُوْدُ اِبْلِيْسَ اَجْمَعُوْنَؕ(95)
(95) And the hosts of the Shaitan, all.
(95) اور ابلیس کے تمام لشکر والے بھی
قَالُوْا وَهُمْ فِيْهَا يَخْتَصِمُوْنَۙ(96)
(96) They shall say while they contend therein:
(96) اور وہ سب جہنمّ میں آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِىْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍۙ(97)
(97) By Allah! we were certainly in manifest error,
(97) کہ خدا کی قسم ہم سب کھلی ہوئی گمراہی میں تھے
اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ(98)
(98) When we made you equal to the Lord of the worlds;
(98) جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے
وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ(99)
(99) And none but the guilty led us astray;
(99) اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا
فَمَا لَنَا مِنْ شٰفِعِيْنَۙ(100)
(100) So we have no intercessors,
(100) اب ہمارے لئے کوئی شفاعت کرنے والا بھی نہیں ہے
وَلَا صَدِيْقٍ حَمِيْمٍ(101)
(101) Nor a true friend;
(101) اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ(102)
(102) But if we could but once return, we would be of the believers.
(102) پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب ایمان ہوجاتے
اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(103)
(103) Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(103) اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(104)
(104) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(104) اور تمہارا پروردگار سب پر غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ۟الْمُرْسَلِيْنَ ۖۚ(105)
(105) The people of Nuh rejected the apostles.
(105) اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(106)
(106) When their brother Nuh said to them: Will you not guard (against evil)?
(106) جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو
اِنِّىْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ(107)
(107) Surely I am a faithful apostle to you;
(107) میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں
فَاتَّقُوْا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ(108)
(108) Therefore guard against (the punishment of) Allah and obey me
(108) پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۚ(109)
(109) And I do not ask you any reward for it; my reward is only with the Lord of the worlds:
(109) اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ ؕ(110)
(110) So guard against (the punishment of) Allah and obey me.
(110) لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَؕ(111)
(111) They said: Shall we believe in you while the meanest follow you?
(111) ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں
قَالَ وَمَا عِلْمِىْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَۚ(112)
(112) He said: And what knowledge have I of what they do?
(112) نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے
اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّىْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ(113)
(113) Their account is only with my Lord, if you could perceive
(113) ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو
وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِيْنَۚ(114)
(114) And I am not going to drive away the believers;
(114) اور میں مومنین کو ہٹانے والا نہیں ہوں
اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌؕ(115)
(115) I am naught but a plain warner.
(115) میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِيْنَؕ(116)
(116) They said: If you desist not, O Nuh, you shall most certainly be of those stoned to death.
(116) ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے
قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِىْ كَذَّبُوْنِ ۖۚ(117)
(117) He said: My Lord! Surely my people give me the lie!
(117) نوح نے یہ سن کر فریاد کی کہ پروردگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے
فَافْتَحْ بَيْنِىْ وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَّنَجِّنِىْ وَمَنْ مَّعِىَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ(118)
(118) Therefore judge Thou between me and them with a (just) Judgement, and deliver me and those who are with me of the believers.
(118) اب میرے اور ان کے درمیان کھلا ہوا فیصلہ فرما دے اور مجھے اور میرے ساتھی صاحبانِ ایمان کو نجات دے دے
فَاَنْجَيْنٰهُ وَمَنْ مَّعَهٗ فِى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ(119)
(119) So We delivered him and those with him in the laden ark.
(119) پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی
ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِيْنَؕ(120)
(120) Then We drowned the rest afterwards
(120) اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا
اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(121)
(121) Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(121) یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(122)
(122) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(122) اور تمہارا پروردگار ہی سب پر غالب اور مہربان ہے
كَذَّبَتْ عَادُ ۟الْمُرْسَلِيْنَ ۖ ۚ(123)
(123) Ad gave the lie to the apostles.
(123) اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(124)
(124) When their brother Hud said to them: Will you not guard (against evil)?
(124) جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خوفِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو
اِنِّىْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ(125)
(125) Surely I am a faithful apostle to you;
(125) میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ ۚ(126)
(126) Therefore guard against (the punishment of) Allah and obey me:
(126) لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ؕ(127)
(127) And I do not ask you any reward for it; surely my reward is only with the Lord of the worlds
(127) اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِيْعٍ اٰيَةً تَعْبَثُوْنَۙ(128)
(128) Do you build on every height a monument? Vain is it that you do:
(128) کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ(129)
(129) And you make strong fortresses that perhaps you may
(129) اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ جاؤ
وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَۚ(130)
(130) And when you lay hands (on men) you lay hands (like) tyrants;
(130) اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ ۚ(131)
(131) So guard against (the punishment of) Allah and obey me
(131) اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَاتَّقُوْا الَّذِىْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ(132)
(132) And be careful of (your duty to) Him Who has given you abundance of what you know.
(132) اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو
اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّبَنِيْنَ ۚۙ(133)
(133) He has given you abundance of cattle and children
(133) تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے
وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍۚ(134)
(134) And gardens and fountains;
(134) اور باغات اور چشموں سے کی ہے
اِنِّىْۤ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍؕ(135)
(135) Surely I fear for you the chastisement of a grievous day
(135) میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں
قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَيْنَاۤ اَوَعَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِيْنَۙ(136)
(136) They said: It is the same to us whether you admonish or are not one of the admonishers
(136) ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرو یا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِيْنَۙ(137)
(137) This is naught but a custom of the ancients;
(137) یہ ڈرانا دھمکانا تو پرانے لوگوں کی عادت ہے
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَۚ(138)
(138) And we are not going to be punished.
(138) اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْؕ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاَيَةً ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(139)
(139) So they gave him the lie, then We destroyed them. Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(139) پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(140)
(140) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(140) اور تمہارا پروردگار غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِيْنَ ۖۚ(141)
(141) Samood gave the lie to the apostles
(141) او قوم ثمود نے بھی مرسلین کی تکذیب کی
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(142)
(142) When their brother Salih said to them: Will you not guard (against evil)?
(142) جب ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو
اِنِّىْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ(143)
(143) Surely I am a faithful apostle to you
(143) میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوْا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِۚ(144)
(144) Therefore guard against (the punishment of) Allah and obey me:
(144) لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ(145)
(145) And I do not ask you any reward for it; my reward is only with the Lord of the worlds:
(145) اور میں تم سے اس کام کی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجرت تو خدائے رب العالمین کے ذمہ ہے
اَتُتْرَكُوْنَ فِىْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيْنَۙ(146)
(146) Will you be left secure in what is here;
(146) کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے
فِىْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍۙ(147)
(147) In gardens and fountains,
(147) انہی باغات اور چشموں میں
وَّزُرُوْعٍ وَّنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيْمٌۚ(148)
(148) And cornfields and palm-trees having fine spadices?
(148) اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں
وَتَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا فٰرِهِيْنَۚ(149)
(149) And you hew houses out of the mountains exultingly;
(149) اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِ ۚ(150)
(150) Therefore guard against (the punishment of) Allah and obey me;
(150) ایسا ہرگز نہیں ہوگا لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَلَا تُطِيْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِيْنَۙ(151)
(151) And do not obey the bidding of the extravagant,
(151) اور زیادتی کرنے والوں کی بات نہ مانو
الَّذِيْنَ يُفْسِدُوْنَ فِى الْاَرْضِ وَ لَا يُصْلِحُوْنَ(152)
(152) Who make mischief in the land and do not act aright.
(152) جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے ہیں
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَۚ(153)
(153) They said: You are only of the deluded ones;
(153) ان لوگوں نے کہا کہ تم پر تو صرف جادو کردیا گیا ہے اور بس
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۖۚ فَاْتِ بِاٰيَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ(154)
(154) You are naught but a mortal like ourselves; so bring a sign if you are one of the truthful.
(154) تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ(155)
(155) He said: This is a she-camel; she shall have her portion of water, and you have your portion of water on an appointed time;
(155) صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے
وَلَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَيَاْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيْمٍ(156)
(156) And do not touch her withevil, lest the punishment of a grievous day should overtake you.
(156) اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِيْنَۙ(157)
(157) But they hamstrung her, then regretted;
(157) پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُؕ اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(158)
(158) So the punishment overtook them. Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(158) کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(159)
(159) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(159) اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍ ۟الْمُرْسَلِيْنَ ۖ ۚ(160)
(160) The people of Lut gave the lie to the apostles.
(160) اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(161)
(161) When their brother Lut said to them: Will you not guard (against evil)?
(161) جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو
اِنِّىْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ(162)
(162) Surely I am a faithful apostle to you;
(162) میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِۚ(163)
(163) Therefore guard against (the punishment of) Allah and obey me:
(163) ﷲ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ؕ(164)
(164) And I do not ask you any reward for it; my reward is only with the Lord of the worlds;
(164) اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِيْنَۙ(165)
(165) What! do you come to the males from among the creatures
(165) کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ(166)
(166) And leave what your Lord has created for you of your wives? Nay, you are a people exceeding limits.
(166) اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ(167)
(167) They said: If you desist not, O Lut! you shall surely be of those who are expelled.
(167) ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے
قَالَ اِنِّىْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِيْنَؕ(168)
(168) He said: Surely I am of those who utterly abhor your doing;
(168) انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں
رَبِّ نَجِّنِىْ وَاَهْلِىْ مِمَّا يَعْمَلُوْنَ(169)
(169) My Lord! deliver me and my followers from what they do.
(169) پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا
فَنَجَّيْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِيْنَۙ(170)
(170) So We delivered him and his followers all,
(170) تو ہم نے انہیں اور ان کے اہل سب کو نجات دے دی
اِلَّا عَجُوْزًا فِى الْغٰبِرِيْنَۚ(171)
(171) Except an old woman, among those who remained behind.
(171) سوائے اس ضعیفہ کے کہ جو پیچھے رہ گئی
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَۚ(172)
(172) Then We utterly destroyed the others.
(172) پھر ہم نے ان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا
وَاَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ(173)
(173) And We rained down upon them a rain, and evil was the rain on those warned.
(173) اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے
اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(174)
(174) Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(174) اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(175)
(175) And most surely your Lord is the Mighty, the Merciful.
(175) اور تمہارا پروردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَيْكَةِ الْمُرْسَلِيْنَ ۖۚ(176)
(176) The dwellers of the thicket gave the lie to the apostles.
(176) اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ(177)
(177) When Shu'aib said to them: Will you not guard (against evil)?
(177) جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو
اِنِّىْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ(178)
(178) Surely I am a faithful apostle to you;
(178) میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوْنِۚ(179)
(179) Therefore guard against (the punishment of) Allah and obey me:
(179) لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍۚ اِنْ اَجْرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ؕ(180)
(180) And I do not ask you any reward for it, my reward is only with the Lord of the worlds;
(180) اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے
اَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِيْنَۚ(181)
(181) Give a full measure and be not of those who diminish;
(181) اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيْمِۚ(182)
(182) And weigh (things) with a right balance,
(182) اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِى الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَۚ(183)
(183) And do not wrong men of their things, and do not act corruptly in the earth, making mischief.
(183) اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
وَاتَّقُوا الَّذِىْ خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِيْنَؕ(184)
(184) And guard against (the punishment of) Him who created you and the former nations.
(184) اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَۙ(185)
(185) They said: You are only of those deluded;
(185) ان لوگوں نے کہا کہ تم تو صرف جادو زدہ معلوم ہوتے ہو
وَمَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَۚ(186)
(186) And you are naught but a mortal like ourselves, and we know you to be certainly of the liars.
(186) اور تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو
فَاَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَؕ(187)
(187) Therefore cause a portion of the heaven to come down upon us, if you are one of the truthful.
(187) اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو
قَالَ رَبِّىْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(188)
(188) He said: My Lord knows best what you do.
(188) انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ(189)
(189) But they called him a liar, so the punishment of the day of covering overtook them; surely it was the punishment of a grievous day.
(189) پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا
اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ(190)
(190) Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
(190) بیشک اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ(191)
(191) And most surely your Lord is Mighty, the Merciful.
(191) اور تمہارا پروردگار بہت بڑا عزت والا اور مہربان ہے
وَاِنَّهٗ لَتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ(192)
(192) And most surely this is a revelation from the Lord of the worlds.
(192) اور یہ قرآن رب العالمین کی طرف سے نازل ہونے والا ہے
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُۙ(193)
(193) The Faithful Spirit has descended with it,
(193) اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِيْنَۙ(194)
(194) Upon your heart that you may be of the warners
(194) یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں
بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيْنٍؕ(195)
(195) In plain Arabic language.
(195) یہ واضح عربی زبان میں ہے
وَاِنَّهٗ لَفِىْ زُبُرِ الْاَوَّلِيْنَ(196)
(196) And most surely the same is in the scriptures of the ancients.
(196) اور اس کا ذکر سابقین کی کتابوں میں بھی موجود ہے
اَوَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ اٰيَةً اَنْ يَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىْۤ اِسْرَآءِيْلَؕ(197)
(197) Is it not a sign to them that the learned men of the Israelites know it?
(197) کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
وَلَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِيْنَۙ(198)
(198) And if we had revealed it to any of the foreigners
(198) اور اگر ہم اسے کسی عجمی آدمی پر نازل کردیتے
فَقَرَاَهٗ عَلَيْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِيْنَؕ(199)
(199) So that he should have recited it to them, they would not have believed therein.
(199) اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِىْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَؕ(200)
(200) Thus have We caused it to enter into the hearts of the guilty.
(200) اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے
لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَۙ(201)
(201) They will not believe in it until they see the painful punishment.
(201) کہ یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں
فَيَاْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَۙ(202)
(202) And it shall come to them all of a sudden, while they shall not perceive;
(202) کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو
فَيَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ(203)
(203) Then they will say: Shall we be respited?
(203) اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں مہلت دی جاسکتی ہے
اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُوْنَ(204)
(204) What! do they still seek to hasten on Our punishment?
(204) تو کیا لوگ ہمارے عذاب کی جلدی کررہے ہیں
اَفَرَءَيْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِيْنَۙ(205)
(205) Have you then considered if We let them enjoy themselves for years,
(205) کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہم انہیں کئی سال کی مہلت دے دیں
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا يُوْعَدُوْنَۙ(206)
(206) Then there comes to them that with which they are threatened,
(206) اور اس کے بعد وہ عذاب آئے جس کا وعدہ کیا گیا ہے
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَؕ(207)
(207) That which they were made to enjoy shall not avail them?
(207) تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا
وَمَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ ۛ ۖ (208)
(208) And We did not destroy any town but it had (its) warners,
(208) اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ڈرانے والے بھیج دیئے تھے
ذِكْرٰىۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ(209)
(209) To remind, and We are never unjust.
(209) یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيٰطِيْنُ(210)
(210) And the Shaitans have not come down with it.
(210) اور اس قرآن کو شیاطین لے کر حاضر نہیں ہوئے ہیں
وَمَا يَنْۢبَغِىْ لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيْعُوْنَؕ(211)
(211) And it behoves them not, and they have not the power to do (it).
(211) یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ(212)
(212) Most surely they are far removed from the hearing of it.
(212) وہ تو وحی کے سننے سے بھی محروم ہیں
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِيْنَۚ(213)
(213) So call not upon another god with Allah, lest you be of those who are punished.
(213) لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ
وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَۙ(214)
(214) And warn your nearest relations,
(214) اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَۚ(215)
(215) And be kind to him who follows you of the believers.
(215) اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّىْ بَرِىْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ(216)
(216) But if they disobey you, then say: Surely I am clear of what you do.
(216) پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِۙ(217)
(217) And rely on the Mighty, the Merciful,
(217) اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے
الَّذِىْ يَرٰٮكَ حِيْنَ تَقُوْمُۙ(218)
(218) Who sees you when you stand up.
(218) جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں
وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيْنَ(219)
(219) And your turning over and over among those who prostrate themselves before Allah.
(219) اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ(220)
(220) Surely He is the Hearing, the Knowing.
(220) وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيٰطِيْنُؕ(221)
(221) Shall I inform you (of him) upon whom the Shaitans descend?
(221) کیا ہم آپ کو بتائیں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْمٍۙ(222)
(222) They descend upon every lying, sinful one,
(222) وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں
يُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَاَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ(223)
(223) They incline their ears, and most of them are liars.
(223) جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں
وَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ(224)
(224) And as to the poets, those who go astray follow them.
(224) اور شعراء کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں
اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِىْ كُلِّ وَادٍ يَّهِيْمُوْنَۙ(225)
(225) Do you not see that they wander about bewildered in every valley?
(225) کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں
وَاَنَّهُمْ يَقُوْلُوْنَ مَا لَا يَفْعَلُوْنَۙ(226)
(226) And that they say that which they do not do,
(226) اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيْرًا وَّانْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا ؕ وَسَيَعْلَمُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْۤا اَىَّ مُنْقَلَبٍ يَّنْقَلِبُوْنَ(227)
(227) Except those who believe and do good and remember Allah much, and defend themselves after they are oppressed; and they who act unjustly shall know to what final place of turning they shall turn back.
(227) علاوہ ان شعراء کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے
SURAH AN-NAML (THE ANT)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
طٰسٓ تِلْكَ اٰيٰتُ الْقُرْاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍۙ(1)
(1) Ta Sin! These are the verses of the Quran and the Book that makes (things) clear
(1) طسۤ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں
هُدًى وَّبُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَۙ(2)
(2) A guidance and good news for the believers,
(2) یہ صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور بشارت ہیں
الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ(3)
(3) Who keep up prayer and pay the poor-rate, and of the hereafter, they are sure.
(3) جو نماز قائم کرتے ہیں زکوٰۃ ا دا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں
اِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُوْنَؕ(4)
(4) As to those who do not believe in the hereafter, We have surely made their deeds fair-seeming to them, but they blindly wander on.
(4) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے اور وہ ان ہی اعمال میں بھٹک رہے ہیں
اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِى الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ(5)
(5) These are they who shall have an evil punishment, and in the hereafter they shall be the greatest losers.
(5) ا ن ہی لوگوں کے لئے بدترین عذاب ہے اور یہ آخرت میں خسارہ والے ہیں
وَاِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِيْمٍ عَلِيْمٍ(6)
(6) And most surely you are made to receive the Quran from the Wise, the Knowing Allah.
(6) اور آپ کو یہ قرآن خدائے علیم و حکیم کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے
اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّىْۤ اٰنَسْتُ نَارًاؕ سَاٰتِيْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِيْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ(7)
(7) When Musa said to his family: Surely I see fire; I will bring to you from it some news, or I will bring to you therefrom a burning firebrand so that you may warm yourselves.
(7) اس وقت کو یاد کرو جب موسیٰ نے اپنے اہل سے کہا تھا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے اور عنقریب میں اس سے راستہ کی خبر لاؤں گا یا آگ ہی کا کوئی انگارہ لے آؤں گا کہ تم تاپ سکو
فَلَمَّا جَآءَهَا نُوْدِىَ اَنْۢ بُوْرِكَ مَنْ فِى النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَا ؕ وَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ(8)
(8) So when he came to it a voice was uttered saying: Blessed is Whoever is in the fire and whatever is about it; and glory be to Allah, the Lord of the worlds;
(8) اس کے بعد جب آگ کے پاس آئے تو آواز آئی کہ بابرکت ہے وہ خدا جو آگ کے اندر اور اس کے اطراف میں اپنا جلوہ دکھاتا ہے اور پاک و پاکیزہ ہے وہ پروردگار جو عالمین کا پالنے والا ہے
يٰمُوْسٰۤى اِنَّهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُۙ(9)
(9) O Musa! surely I am Allah, the Mighty, the Wise;
(9) موسیٰ! میں وہ خدا ہوں جو سب پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے
وَاَ لْقِ عَصَاكَ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّلَمْ يُعَقِّبْ ؕ يٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ اِنِّىْ لَا يَخَافُ لَدَىَّ الْمُرْسَلُوْنَ ۖ(10)
(10) And cast down your staff. So when he saw it in motion as if it were a serpent, he turned back retreating and did not return: O Musa! fear not; surely the apostles shall not fear in My presence;
(10) اب تم اپنے عصا کو زمین پر ڈال دو اس کے بعد موسیٰ نے جب دیکھا تو کیا دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح لہرا رہا ہے موسیٰ الٹے پاؤں پلٹ پڑے اور مڑ کر بھی نہ دیکھا آواز آئی کہ موسیٰ ڈرو نہیں میری بارگاہ میں مرسلین نہیں ڈرا کرتے ہیں
اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوْٓءٍ فَاِنِّىْ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ(11)
(11) Neither he who has been unjust, then he does good instead after evil, for surely I am the Forgiving, the Merciful:
(11) ہاں کوئی شخص گناہ کرکے پھر توبہ کرلے اور اس برائی کو نیکی سے بدل دے تو میں بہت بخشنے والا مہربان ہوں
وَاَدْخِلْ يَدَكَ فِىْ جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَآءَ مِنْ غَيْرِ سُوْٓءٍ فِىْ تِسْعِ اٰيٰتٍ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهٖؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ(12)
(12) And enter your hand into the opening of your bosom, it shall come forth white without evil; among nine signs to Firon and his people, surely they are a transgressing people.
(12) اور اپنے ہاتھ کو گریبان میں ڈال کر نکالو تو دیکھو گے کہ بغیر کسی بیماری کے سفید چمکدار نکلتا ہے یہ ان نو معجزاءت میں سے ایک ہے جنہیں فرعون اور اس کی قوم کے لئے دیا گیا ہے کہ یہ بڑی بدکار قوم ہے
فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ اٰيٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِيْنٌۚ(13)
(13) So when Our clear signs came to them, they said: This is clear enchantment.
(13) مگر جب بھی ان کے پاس واضح نشانیاں آئیں تو انہوں نے کہہ دیا کہ یہ کھلا ہوا جادو ہے
وَجَحَدُوْا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَاۤ اَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَّعُلُوًّا ؕ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِيْنَ(14)
(14) And they denied them unjustly and proudly while their soul had been convinced of them; consider, then how was the end of the mischief-makers.
(14) ان لوگوں نے ظلم اور غرور کے جذبہ کی بناﺀپر انکار کردیا تھا ورنہ ان کے دل کو بالکل یقین تھا پھر دیکھو کہ ایسے مفسدین کا انجام کیا ہوتا ہے
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَيْمٰنَ عِلْمًا ۚ وَقَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِيْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِيْنَ(15)
(15) And certainly We gave knowledge to Dawood and Sulaiman, and they both said: Praise be to Allah, Who has made us to excel many of His believing servants.
(15) اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم عطا کیا تو دونوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں بہت سے بندوں پر فضیلت عطا کی ہے
وَوَرِثَ سُلَيْمٰنُ دَاوٗدَ وَقَالَ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَاُوْتِيْنَا مِنْ كُلِّ شَىْءٍؕ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِيْنُ(16)
(16) And Sulaiman was Dawood's heir, and he said: O men! we have been taught the language of birds, and we have been given all things; most surely this is manifest grace.
(16) اور پھر سلیمان داؤد کے وارث ہوئے اور انہوں نے کہا کہ لوگو مجھے پرندوں کی باتوں کا علم دیا گیا ہے اور ہر فضیلت کا ایک حصہ عطا کیا گیا ہے اور یہ خدا کا کھلا ہوا فضل و کرم ہے
وَحُشِرَ لِسُلَيْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوْزَعُوْنَ(17)
(17) And his hosts of the jinn and the men and the birds were gathered to him, and they were formed into groups.
(17) اور سلیمان کے لئے ان کا تمام لشکر جنات انسان اور پرندے سب اکٹھا کئے جاتے تھے تو بالکل مرتب منظم کھڑے کر دیئے جاتے تھے
حَتّٰٓى اِذَاۤ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِۙ قَالَتْ نَمْلَةٌ يّٰۤاَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْۚ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمٰنُ وَجُنُوْدُهٗۙ وَهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ(18)
(18) Until when they came to the valley of the Naml, a Namlite said: O Naml! enter your houses, (that) Sulaiman and his hosts may not crush you while they do not know.
(18) یہاں تک کہ جب وہ لوگ وادئی نمل تک آئے تو ایک چیونٹی نے آواز دی کہ چیونٹیوں سب اپنے اپنے سوراخوں میں داخل ہوجاؤ کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں پامال نہ کر ڈالے اور انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِىْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِىْۤ اَنْعَمْتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰٮهُ وَاَدْخِلْنِىْ بِرَحْمَتِكَ فِىْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيْنَ(19)
(19) So he smiled, wondering at her word, and said: My Lord! grant me that I should be grateful for Thy favor which Thou hast bestowed on me and on my parents, and that I should do good such as Thou art pleased with, and make me enter, by Thy mercy, into Thy servants, the good ones.
(19) سلیمان اس کی بات پر مسکرادیئے اور کہا کہ پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکریہ ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے اور ایسا نیک عمل کروں کہ تو راضی ہوجائے اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں شامل کرلے
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ ۖ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآئِبِيْنَ(20)
(20) And he reviewed the birds, then said: How is it I see not the hoopoe or is it that he is of the absentees?
(20) اور سلیمان نے ہد ہد کو تلاش کیا اور وہ نظر نہ آیا تو کہا کہ آخر مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ غائب ہوگیا ہے
لَاُعَذِّبَنَّهٗ عَذَابًا شَدِيْدًا اَوْ لَاۡاَذْبَحَنَّهٗۤ اَوْ لَيَاْتِيَنِّىْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ(21)
(21) I will most certainly punish him with a severe punishment, or kill him, or he shall bring to me a clear plea.
(21) میں اسے سخت ترین سزادوں گا یا پھر ذبح کر ڈالوں گا یا یہ کہ وہ میرے پاس کوئی واضح دلیل لے آئے گا
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَ جِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۢ بِنَبَاٍ يَّقِيْنٍ(22)
(22) And he tarried not long, then said: I comprehend that which you do not comprehend and I have brought to you a sure information from Sheba.
(22) پھر تھوڑی دیر نہ گزری تھی کہ ہد ہد آگیا اور اس نے کہا کہ مجھے ایک ایسی بات معلوم ہوئی ہے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہے اور میں ملک سبا سے ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں
اِنِّىْ وَجَدتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَاُوْتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَىْءٍ وَّلَهَا عَرْشٌ عَظِيْمٌ(23)
(23) Surely I found a woman ruling over them, and she has been given abundance and she has a mighty throne:
(23) میں نے ایک عورت کو دیکھا ہے جو سب پر حکومت کررہی ہے اور اسے دنیا کی ہر چیز حاصل ہے اور اس کے پاس بہت بڑا تخت بھی ہے
وَجَدْتُّهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيْلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُوْنَۙ(24)
(24) I found her and her people adoring the sun instead of Allah, and the Shaitan has made their deeds fair-seeming to them and thus turned them from the way, so they do not go aright
(24) میں نے دیکھا ہے کہ وہ اور اس کی قوم سب سورج کی پوجا کررہے ہیں اور شیطان نے ان کی نظروں میں اس عمل کو حسن بنادیا ہے اور انہیں صحیح راستہ سے روک دیا ہے کہ اب وہ یہ بھی نہیں سمجھتے ہیں
اَلَّا يَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِىْ يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِى السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَمَا تُعْلِنُوْنَ(25)
(25) That they do not make obeisance to Allah, Who brings forth what is hidden in the heavens and the earth and knows what you hide and what you make manifest:
(25) کہ کیوں نہ اس خدا کا سجدہ کریں جو آسمان و زمین کے پوشیدہ اسرار کو ظاہر کرنے والا ہے اور لوگ جو کچھ چھپاتے ہیں یا ظاہر کرتے ہیں سب کا جاننے والا ہے
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ ۩(26)
(26) Allah, there is no god but He: He is the Lord of mighty power.
(26) وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عرش عظیم کا پروردگار ہے
قَالَ سَنَنْظُرُ اَصَدَقْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ(27)
(27) He said: We will see whether you have told the truth or whether you are of the liars:
(27) سلیمان نے کہا کہ میں ابھی دیکھتا ہوں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تیرا شمار بھی جھوٹوں میں ہے
اِذْهَبْ بِّكِتٰبِىْ هٰذَا فَاَلْقِهْ اِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُوْنَ(28)
(28) Take this my letter and hand it over to them, then turn away from them and see what (answer) they return.
(28) یہ میرا خط لے کر جا اور ان لوگوں کے سامنے ڈال دے پھر ان کے پاس سے ہٹ جا اور یہ دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں
قَالَتْ يٰۤاَيُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّىْۤ اُلْقِىَ اِلَىَّ كِتٰبٌ كَرِيْمٌ(29)
(29) She said: O chief! surely an honorable letter has been delivered to me
(29) اس عورت نے کہا کہ میرے زعماء سلطنت میری طرف ایک بڑا محترم خط بھیجا گیا ہے
اِنَّهٗ مِنْ سُلَيْمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِۙ(30)
(30) Surely it is from Sulaiman, and surely it is in the name of Allah, the Beneficent, the Merciful;
(30) جو سلیمان کی طرف سے ہے اور اس کا مضمون یہ ہے کہ شروع کرتا ہوں خدا کے نام سے جو بڑا رحمٰن و رحیم ہے
اَلَّا تَعْلُوْا عَلَىَّ وَاْتُوْنِىْ مُسْلِمِيْنَ(31)
(31) Saying: exalt not yourselves against me and come to me in submission.
(31) دیکھو میرے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو اور اطاعت گزار بن کر چلے آؤ
قَالَتْ يٰۤاَيُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِىْ فِىْۤ اَمْرِىْۚ مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰى تَشْهَدُوْنِ(32)
(32) She said: O chiefs! give me advice respecting my affair: I never decide an affair until you are in my presence.
(32) زعماء مملکت! میرے مسئلہ میں رائے دو کہ میں تمہاری رائے کے بغیر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی
قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّاُولُوْا بَاْسٍ شَدِيْدٍ ۙ وَّالْاَمْرُ اِلَيْكِ فَانْظُرِىْ مَاذَا تَاْمُرِيْنَ(33)
(33) They said: We are possessors of strength and possessors of mighty prowess, and the command is yours, therefore see what you will command.
(33) ان لوگوں نے کہا کہ ہم صاحبانِ قوت اور ماہرین جنگ و جدال ہیں اور اختیار بہرحال آپ کے ہاتھ میں ہے آپ بتائیں کہ آپ کا حکم کیا ہے
قَالَتْ اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْيَةً اَفْسَدُوْهَا وَجَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةً ۚ وَكَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ(34)
(34) She said: Surely the kings, when they enter a town, ruin it and make the noblest of its people to be low, and thus they (always) do;
(34) اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی علاقہ میں داخل ہوتے ہیں تو بستی کو ویران کردیتے ہیں اور صاحبانِ عزّت کو ذلیل کردیتے ہیں اور ان کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے
وَاِنِّىْ مُرْسِلَةٌ اِلَيْهِمْ بِهَدِيَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُوْنَ(35)
(35) And surely I am going to send a present to them, and shall wait to see what (answer) do the apostles bring back.
(35) اور میں ان کی طرف ایک ہدیہ بھیج رہی ہوں اور پھر دیکھ رہی ہوں کہ میرے نمائندے کیا جواب لے کر آتے ہیں
فَلَمَّا جَآءَ سُلَيْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ فَمَاۤ اٰتٰٮنِۦَ اللّٰهُ خَيْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰٮكُمْۚ بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ(36)
(36) So when he came to Sulaiman, he said: What! will you help me with wealth? But what Allah has given me is better than what He has given you. Nay, you are exultant because of your present;
(36) اس کے بعد جب قاصد سلیمان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا کہ تم اپنے مال سے میری امداد کرنا چاہتے ہو جب کہ جو کچھ خدا نے مجھے دیا ہے وہ تمہارے مال سے کہیں زیادہ بہتر ہے جاؤ تم خود ہی اپنے ہدیہ سے خوش رہو
اِرْجِعْ اِلَيْهِمْ فَلَنَاْتِيَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّهُمْ صٰغِرُوْنَ(37)
(37) Go back to them, so we will most certainly come to them with hosts which they shall have no power to oppose, and we will most certainly expel them therefrom in abasement, and they shall be in a state of ignominy.
(37) جاؤ تم واپس جاؤ اب میں ایک ایسا لشکر لے کر آؤں گا جس کا مقابلہ ممکن نہ ہوگا اور پھر سب کو ذلّت و رسوائی کے ساتھ ملک سے باہر نکالوں گا
قَالَ يٰۤاَيُّهَا الْمَلَؤُا اَيُّكُمْ يَاْتِيْنِىْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ يَّاْتُوْنِىْ مُسْلِمِيْنَ(38)
(38) He said: O chiefs! which of you can bring to me her throne before they come to me in submission?
(38) پھر اعلان کیا کہ میرے اشراف سلطنت! تم میں کون ہے جو اس کے تخت کو لے کر آئے قبل اس کے کہ وہ لوگ اطاعت گزار بن کر حاضر ہوں
قَالَ عِفْرِيْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِيْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَۚ وَاِنِّىْ عَلَيْهِ لَقَوِىٌّ اَمِيْنٌ(39)
(39) One audacious among the jinn said: I will bring it to you before you rise up from your place; and most surely I am strong (and) trusty for it.
(39) تو جّنات میں سے ایک دیو نے کہا کہ میں اتنی جلدی لے آؤں گا کہ آپ اپنی جگہ سے بھی نہ اٹھیں گے میں بڑا صاحبِ قوت اور ذمہ دار ہوں
قَالَ الَّذِىْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِيْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ يَّرْتَدَّ اِلَيْكَ طَرْفُكَؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّىْۖ لِيَبْلُوَنِىْٓ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُؕ وَمَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّىْ غَنِىٌّ كَرِيْمٌ(40)
(40) One who had the knowledge of the Book said: I will bring it to you in the twinkling of an eye. Then when he saw it settled beside him, he said: This is of the grace of my Lord that He may try me whether I am grateful or ungrateful; and whoever is grateful, he is grateful only for his own soul, and whoever is ungrateful, then surely my Lord is Self-sufficient, Honored.
(40) اور ایک شخص نے جس کے پاس کتاب کا ایک حصہّ علم تھا اس نے کہا کہ میں اتنی جلدی لے آؤں گا کہ آپ کی پلک بھی نہ جھپکنے پائے اس کے بعد سلیمان نے تخت کو اپنے سامنے حاضر دیکھا تو کہنے لگے یہ میرے پروردگار کا فضل و کرم ہے وہ میرا امتحان لینا چاہتا ہے کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں یا کفرانِ نعمت کرتا ہوں اور جو شکریہ ادا کرے گا وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے کرے گا اور جو کفران نعمت کرے گا اس کی طرف سے میرا پروردگار بے نیاز اور کریم ہے
قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِىْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِيْنَ لَا يَهْتَدُوْنَ(41)
(41) He said: Alter her throne for her, we will see whether she follows the right way or is of those who do not go aright.
(41) سلیمان نے کہا کہ اس کے تخت کو ناقابل شناخت بنادیا جائے تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ سمجھ پاتی ہے یا ناسمجھ لوگوں میں ہے
فَلَمَّا جَآءَتْ قِيْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِؕ قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَۚ وَاُوْتِيْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِيْنَ(42)
(42) So when she came, it was said: Is your throne like this? She said: It is as it were the same, and we were given the knowledge before it, and we were submissive.
(42) جب وہ آئی تو سلیمان نے کہا کہ کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے اس نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے بلکہ شاید یہی ہے اور مجھے تو پہلے ہی علم ہوگیا تھا اور میں اطاعت گزار ہوگئی تھی
وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِيْنَ(43)
(43) And what she worshipped besides Allah prevented her, surely she was of an unbelieving people.
(43) اور اسے اس معبود نے روک رکھا تھا جسے خدا کو چھوڑ کر معبود بنائے ہوئے تھی کہ وہ ایک کافر قوم سے تعلق رکھتی تھی
قِيْلَ لَهَا ادْخُلِى الصَّرْحَ ۚ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِيْرَ ۙقَالَتْ رَبِّ اِنِّىْ ظَلَمْتُ نَفْسِىْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ(44)
(44) It was said to her: Enter the palace; but when she saw it she deemed it to be a great expanse of water, and bared her legs. He said: Surely it is a palace made smooth with glass. She said: My Lord! surely I have been unjust to myself, and I submit with Sulaiman to Allah, the Lord of the worlds.
(44) پھر اس سے کہا گیا کہ قصر میں داخل ہوجائے اب جو اس نے دیکھا تو سمجھی کہ کوئی گہرا پانی ہے اور اپنی پنڈلیاں کھول دیں سلیمان نے کہا کہ یہ ایک قلعہ ہے جسے شیشوں سے منڈھ دیا گیا ہے اور بلقیس نے کہا کہ میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور اب میں سلیمان کے ساتھ اس خدا پر ایمان لے آئی ہوں جو عالمین کا پالنے والا ہے
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوْا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِيْقٰنِ يَخْتَصِمُوْنَ(45)
(45) And certainly We sent to Samood their brother Salih, saying: Serve Allah; and lo! they became two sects quarrelling witheach other.
(45) اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو دونوں فریق آپس میں جھگڑا کرنے لگے
قَالَ يٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِۚ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ(46)
(46) He said: O my people! why do you seek to hasten on the evil before the good? Why do you not ask forgiveness of Allah so that you may be dealt with mercifully?
(46) صالح نے کہا کہ قوم والو آخر بھلائی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں کررہے ہو تم لوگ اللہ سے استغفار کیوں نہیں کرتے کہ شاید تم پر رحم کردیا جائے
قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَّعَكَ ؕ قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ(47)
(47) They said: We have met with ill luck on account of you and on account of those with you. He said: The cause of your evil fortune is with Allah; nay, you are a people who are tried.
(47) ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے براشگون ہی پایا ہے انہوں نے کہا کہ تمہاری بدقسمتی اللہ کے پاس مقدر ہے اور یہ درحقیقت تمہاری آزمائش کی جارہی ہے
وَكَانَ فِى الْمَدِيْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُّفْسِدُوْنَ فِى الْاَرْضِ وَلَا يُصْلِحُوْنَ(48)
(48) And there were in the city nine persons who made mischief in the land and did not act aright.
(48) اور اس شہر میں نو افراد تھے جو زمین میں فساد برپا کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَيِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِيِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ(49)
(49) They said: Swear to each other by Allah that we will certainly make a sudden attack on him and his family by night, then we will say to his heir: We did not witness the destruction of his family, and we are most surely truthful.
(49) ان لوگوں نے کہا کہ تم سب آپس میں خدا کی قسم کھاؤ کہ صالح اور ان کے گھر والوں پر راتوں رات حملہ کردو گے اور بعد میں ان کے وارثوں سے کہہ دو گے کہ ہم ان کے گھر والوں کی ہلاکت کے وقت موجود ہی نہیں تھے اور ہم اپنے بیان میں بالکل سچےّ ہیں
وَمَكَرُوْا مَكْرًا وَّمَكَرْنَا مَكْرًا وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ(50)
(50) And they planned a plan, and We planned a plan while they perceived not.
(50) اور پھر انہوں نے اپنی چال چلی اور ہم نے بھی اپنا انتظام کیا کہ انہیں خبر بھی نہ ہوسکی
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْۙ اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَقَوْمَهُمْ اَجْمَعِيْنَ(51)
(51) See, then, how was the end of their plan that We destroyed them and their people, all (of them).
(51) پھر اب دیکھو کہ ان کی مکاّری کا انجام کیا ہوا کہ ہم نے ان رؤساء کو ان کی قوم سمیت بالکل تباہ وبرباد کردیا
فَتِلْكَ بُيُوْتُهُمْ خَاوِيَةً ۢ بِمَا ظَلَمُوْا ؕ اِنَّ فِىْ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ(52)
(52) So those are their houses fallen down because they were unjust, most surely there is a sign in this for a people who know.
(52) اب یہ ان کے گھر ہیں جو ظلم کی بناﺀ پر خالی پڑے ہوئے ہیں اور یقینا اس میں صاحبانِ علم کے لئے ایک نشانی پائی جاتی ہے
وَاَنْجَيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ(53)
(53) And We delivered those who believed and who guarded (against evil).
(53) اور ہم نے ان لوگوں کو نجات د ے دی جو ایمان والے تھے اور تقویٰ الٰہی اختیار کئے ہوئے تھے
وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَاَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ(54)
(54) And (We sent) Lut, when he said to his people: What! do you commit indecency while you see?
(54) اور لوط کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم آنکھیں رکھتے ہوئے بدکاری کا ارتکاب کر رہے ہو
اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ(55)
(55) What! do you indeed approach men lustfully rather than women? Nay, you are a people who act ignorantly.
(55) کیا تم لوگ ازراہ شہوت مردوں سے تعلقات پیدا کررہے ہو اور عورتوں کو چھوڑے دے رہے ہو اور درحقیقت تم لوگ بالکل جاہل قوم ہو
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْيَتِكُمْۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوْنَ(56)
(56) But the answer of his people was no other except that they ~s said: Turn out Lut's followers from your town; surely they are a people who would keep pure!
(56) تو ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا سوائے اس کے کہ لوط والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کردو کہ یہ لوگ بہت پاکباز بن رہے ہیں
فَاَنْجَيْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنٰهَا مِنَ الْغٰبِرِيْنَ(57)
(57) But We delivered him and his followers except his wife; We ordained her to be of those who remained behind.
(57) تو ہم نے لوط اور ان کے خاندان والوں کو زوجہ کے علاوہ سب کو نجات دے دی کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
وَاَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ(58)
(58) And We rained on them a rain, and evil was the rain of those who had been warned.
(58) اور ہم نے ان پر عجیب و غریب قسم کی بارش کردی کہ جن لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے ان پر بارشِ عذاب بھی بہت بری ہوتی ہے
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِيْنَ اصْطَفٰىؕ ءٰۤللّٰهُ خَيْرٌ اَمَّا يُشْرِكُوْنَؕ(59)
(59) Say: Praise be to Allah and peace on His servants whom He has chosen: is Allah better, or what they associate (with Him)?
(59) آپ کہئے ساری تعریف اللہ کے لئے ہے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے منتخب کرلیا ہے آیا خدا زیادہ بہتر ہے یا جنہیں یہ شریک بنارہے ہیں